موڈبھٹکل میں انڈر پاس کا مطالبہ لے کر عوام نے کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات۔ کہا؛ جب تک تحریری یقین دہانی نہیں کرائی جائے گی، فورلائن ہائی وے کے کام کو آگے بڑھانے نہیں دیا جائے گا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th January 2023, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 جنوری (ایس او نیوز)  موڈ بھٹکل میں انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اتوار کو موڈ بھٹکل ا ور مُٹھلی کے عوام  سرکیوٹ ہاوس میں  جمع ہوئے اور بھٹکل میں تشریف فرما اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کولیکٹّی سے ملاقات کرتے ہوئے   انڈر پاس کے بغیر ہائی وے کام کو آگے بڑھانے  سے پیش آنے والے مسائل بیان کئے  اور کہا کہ جب تک  انڈر پاس تعمیر نہیں کیا جائے گا وہ موڈ بھٹکل کی طرف ہائی وے کے فورلائن کام کو آگے بڑھانے نہیں دیں گے۔

جیسے ہی موڈ بھٹکل کے عوام کو خبر ملی  کہ  ڈپٹی کمشنر کاروار سے بھٹکل کسی پروگرام میں شریک ہونے کے لئے پہنچے ہیں، لوگ سرکیوٹ ہاوس میں جمع ہوگئے۔ اس موقع پر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے  رکن اسمبلی سُنیل نائک بھی سرکیوٹ ہاوس پہنچ گئے۔ اس دوران  عوام کی شکایت ڈپٹی کمشنر سے کرنے کے لئے  سابق رکن اسمبلی جے  ڈی نائک بھی سرکیوٹ ہاوس پہنچ گئے تھے۔

موڈ بھٹکل کے عوام کی طرف سے سُنیل نائک نے  مطالبات دھراتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے  ایک تحریری یقین دہانی دی جائے کہ   موڈ بھٹکل میں  انڈر پاس تعمیر کرکے دیا جائے گا، جس کے بعد ہائی وے کا کام آگے بڑھایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس تعلق سے انہوں نے بات کی تھی اور اُنہیں کہا تھا کہ وہ ہمیں تحریری طور پر  یقین دھانی کرائیں کہ وہاں انڈر پاس تعمیر کرکے دیں گے۔ ابھی تک ان کی طرف سے ہمیں جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ احتجاجیوں نے جب کہا کہ ہمیں نیشنل ہائی وے یا آئی آر بی کمپنی کے  لوگوں پر بھروسہ نہیں ہے، ہمیں آپ کی طرف سے تحریری یقین دہانی چاہئے تو ڈپٹی کمشنر نے اگلے تین سے چار دنوں کے اندر تحریری  طور پر یقین دھانی دینے  کا وعدہ کیا۔ مگر عوام نے بھی کہا کہ جب تک  لیٹر نہیں ملے گا ہم وہاں ہائی وے کے کام کو کرنے نہیں دیں گے۔ اس مناسبت سے اب تحریری طور پر یقین دھانی ملنے تک موڈ بھٹکل میں  فورلائن ہائی وے کا کام  منسوخ رہے گا۔

اس موقع پر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر  ممتادیوی سمیت دیگر آفسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...