کرناٹک کے عوام نے فرقہ پرستی کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو رد کر دیا، فرقہ پرستی کے خاتمہ کیلئے کانگریس کا اپنے منشورپرعمل کرنا ضروری:مولاناارشد مدنی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd May 2023, 8:59 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ممبئی،23/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)حالیہ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں فرقہ پرست جماعت کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ العلما ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے فرقہ پرستی کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو رد کر دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کرناٹک انتخاب کے نتائج کا اثر دوسری ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور پارلیمانی الیکشن پر بھی پڑے گا اور فرقہ پرستی کی ناک میں نکیل پڑے گی۔مولانا سید ارشد مدنی نے ان خیالات کا اظہار کل ممبئی کے آزاد میدان میں جمعیۃ العلماء کے سہ روزہ اجلاس کے تیسرے روز اختتامی اجلاس میں اپنا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ العلما ہند روزِ اول سے ہی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ کانگریس اپنے انتخابی منشور پر عمل کرے جبھی فرقہ پرستی کا خاتمہ ہوگا۔ کانگریس کی فرقہ پرستی مخالف پالیسی کے سبب کرناٹک کے 95 فیصد مسلم ووٹروں نے کانگریس کا ساتھ دیا۔

مولانا نے آزادی کیلئے علما ء کرام کی قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے ابا ؤ اجداد، اسلاف اور علمائے کرام نے ڈیڑھ سو سال تک اس ملک کی آزادی کیلئے لڑائیاں لڑی ہیں۔ علمائے اسلام نے انگریزوں کے خلاف برادرانِ وطن کو ساتھ لے کر کئی معرکے لڑے۔ اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ملک امن و امان کا گہوارہ بنا رہے۔آزادی کے فوراً بعد ملک کی تقسیم مسلمانوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوئی، اس کے پیچھے مذہب اور دو قومی نظریہ تھا جو ہمارے اکابرین کی نظر میں غلط تھا اور غلط رہے گا۔ ہمارے اکابرین متحدہ قومیت کے نظریہ کے طرفدار تھے چنانچہ جمعیۃ علمائے ہند اپنے اکابرین کے اسی نظریہ پر قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مسلمان اپنی تقریبات میں برادران وطن کو مدعو کریں اور خود بھی ان کے دکھ، درد اور خوشی میں شریک ہوں۔ انہیں مدارس کے جلسوں اور تقریبات میں بھی مدعو کیا جائے۔ ایسا کرکے ہم اسلام کے تعلق سے پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرسکتے ہیں۔ جمعیۃ العلما ء کے سہ روزہ پروگرام کے اختتامی اجلاس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی۔ مولانا سید ارشد مدنی کے دعائیہ کلمات سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...