جموں اور لداخ کے لوگ جلد سے جلد آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹوانا چاہتے ہیں: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 10:42 AM | ملکی خبریں |

جموں،27/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے دعوی کیا کہ جموں اور لداخ علاقوں کے لوگ پارٹی کو ووٹ دے کر جلد سے جلد آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ہٹوانا چاہتے ہیں۔پارٹی نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد اپنے طور پر ریاست میں حکومت بنانے کا نیشنل کانفرنس کا دعوی کھوکھلا ہے۔بی جے پی نے حال ہی میں اختتام ہوئے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی اودھم پور، جموں اور لداخ نشست پر جیت درج کی ہے جبکہ کشمیر وادی کی تینوں نشستوں سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ سیٹوں پر نیشنل کانفرنس کو کامیابی ملی تھی۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وزیر اعظم وسیع اکثریت کے باوجود آرٹیکل 35 اے اور 370 نہیں ہٹا سکتے۔اس پر بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے ترجمان بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) انل گپتا نے کہاکہ عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کی قیادت کے پاس آرٹیکل 35 اے اور 370 کو لے کر بڑے بڑے دعوے کرنے کے لئے جموں اور لداخ کا مینڈیٹ نہیں ہے کیونکہ ان دونوں علاقوں کے لوگ اس آرٹیکل کو جلد سے جلد ہٹوانا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...