عوام مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں گے: مایاوتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th May 2019, 11:36 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی)   بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’ان فٹ‘ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے بدھ کو الزام لگایا کہ عوام ان کی طرز عمل سے کافی مایوس ہیں جس کی وجہ سے انہیں دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔

مایاوتی نے صحافیوں سے کہا کہ عوام نے مودی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرلیا ہے۔ عوام مودی کو اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم کے میعاد کار لاقانونیت، تناو، نفرت اور افراتفری کا رہا ہے۔ وہ ’پبلک آفس ہولڈ‘ کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مودی آئین، قانون اور ’راج دھرم‘ کو نبھانے میں ناکام رہنے والے وزیر اعلی اور وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث عام ہے کہ کہ نوٹ بندی بڑا گھپلہ تھا اور اب یہ جانچ کا موضوع ہے۔ بیرون ممالک سے کالا دھن لانے میں مودی حکومت ناکام رہی ہے۔ کالا دھن واپس نہ لانے کے پیچھے کیا سیاست کار فرما ہے اس کی جانکاری ان کو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہی لوگ انہیں (مایاوتی) ’دولت کی بیٹی‘ کہتے ہیں جو دلتوں کے تئیں سخت نفرت اور چھوت چھات روا رکھتے ہیں۔ یہ لوگ صدیوں سے دلت، پچھڑوں، متاثرہ سماج کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریزرویشن کی مخالفت کرنے والوں میں بی جے پی کو نمبر ون بتایا۔

’ایس پی۔بی ایس پی اتحاد انتہائی مضبوط ہے‘: بدھ کے روز مایاوتی نے دیوریا میں اتحاد کے امیدواروں کے حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اتحاد کے حوالے سے افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں لیکن لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ دائمی اور مضبوط ہے اور لمبے عرصے تک چلے گا۔ اب ان کی جملے بازی اور ڈرامہ بازی نہیں چلنے والی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر گذشتہ انتخابات میں کیے گئے انتخابی وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی صرف سرمایہ کاروں اور مالداروں کو مالا مال کرنے میں مشغول ہے۔ حکومت انہیں کی چوکیداری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ذات، پات، فرقہ واریت اور مادہ پرستانہ سوچ کی ہے اور انہوں نے غریبوں، پچھڑوں اور اقلیتوں کا ترقی نہیں کی ہے۔

بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ پورے ملک میں دلت، قبائلی اور او بی سی سماج کے نوکری میں ریزرویشن کا کوٹہ ادھورا پڑا ہے۔ پرموشن میں ریزرویشن کا فائدہ بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو ہراسانی اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے اور اعلی سماج کے غریبوں کی صورتحال بھی خراب ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔