بھٹکل: حنیف آباد میں کیبل بچھانے کے لئے کی جارہی کھدائی پر عوام ناراض؛ کام روک دیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2020, 1:16 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28 اکتوبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے حنیف آباد میں کیبل بچھانے کے لئے کی جارہی کھدائی کے کام کو روک  کر عوام نے سخت احتجاج کیا اورہیبلے پنچایت سمیت  اسسٹنٹ کمشنر  سے شکایت کرتے ہوئے کھودے گئی جگہ پر واپس مٹی ڈالی گئی ۔

سماجی کارکن نثار احمدٹاپ اور سید علی نے بتایا کہ  کنٹریکٹر نے نہ  پنچایت سے اجازت نامہ لیا تھا اور نہ ہی  حنیف آباد ویلفیر اسوسی ایشن  کی اجازت لے کر کام کررہا تھا، انہوں نے بتایا کہ کئی سالوں کی محنت اور دور دھوپ کے بعد یہاں پکی سڑک تعمیر ہوئی ہے مگر کیبل بچھانے کے لئے کی گئی کھدائی سے تعمیر شدہ  سڑک  خراب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کھدائی کی گئی پر واپس مٹی ڈال کر روڈ کر واپس بحال نہیں کیا گیا تو پھر کنٹریکٹر کے خلاف پولس تھانہ میں شکایت کی جائے گی۔

کام کی جگہ پر عوام الناس کے جمع ہونے کی اطلاع ملتے ہی مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی اور پولس کے دیگر اہلکار بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے، کھودی گئی   جگہ پر واپس مٹی ڈالنے کا کام شروع کرنے کے بعد ہی عوام نے اپنا احتجاج ختم کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...