مودی کو لے کر رابڑی دیوی نے کہا؛ کئی مودی آئیں گے اور چلے جائیں گے، بہار کی عوام اس بار دے گی جواب

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2023, 6:43 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ 17 ستمبر (ایس او نیوز) امت شاہ کے ذریعہ لالو پرساد یادو اور نتیش کمار پر کیے گئے زبانی حملے پر سخت  جواب دیتے ہوئے بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے  کہا کہ ملک میں کتنے ہی  مودی آئیں گے اور چلے جائیں گے، البتہ اِس بار بہار کے عوام  ان کو  جواب دے گی۔ رابڑی دیوی نے سوال کیا کہ کیا پورے ملک کے لوگ ان کی مٹھی میں ہیں؟ رابڑی نے یہ بھی  کہا کہ یہ لوگ عوام کو صرف جھوٹے بھروسے اور جھوٹے اعلانات سے   ہی رجھاسکتے ہیں،  ورنہ یہ لوگ نہ  روزگار دے سکتے ہیں  اور نہ ہی  مہنگائی پر قابوپاسکتے ہیں۔ آگے کہا کہ اب بہار کی عوام  ہی ان کو سخت جواب دے گی۔

رابڑی دیوی نے کہا کہ ملک میں لڑائی جھگڑا اور دنگے  ہو رہے ہیں، کشمیر میں قتل عام جاری  ہے۔ رابڑی نے سوال کیا کہ  کشمیر میں اب تک  انتخاب کیوں نہیں کرائے گئے؟ ہمت ہے تو جموں و کشمیر میں انتخاب کراکر دکھائیں۔آگے کہا کہ  مودی حکومت کو  خوف  ہے اسی لئے  کشمیر میں  انتخابات نہیں کرائے جا رہے  ہیں۔ انہوں نے منی پور میں تشدد کے واقعات پر بھی سوال اُٹھایا اور پوچھا کہ اب تک منی پور میں ہورہے دنگے کو روکنے میں بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ناکام کیوں ہے ؟

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...