بھٹکل: بی جے پی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کےنتیجے میں قیمتیں آسمان کو چھونےلگی ہیں ،عوام بیزار ہوگئے ہیں : سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th October 2021, 6:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل بلاک کانگریس کی جانب سے مٹھلی میں مہاتما گاندھی گرام سوراجیا پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے بھٹکل کے  سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے نے  ریاستی اور مرکزی بی جےپی حکومتوں پر کڑی تنقید کی اور  کہاکہ اقتدار کے نشے میں مست بی جےپی عوام دشمن پالیسیوں کو اختیار کرتےہوئے پورے ملک کو بیچنےپر تلی ہوئی ہے۔

منکال  نے  کہاکہ بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے لوگ سخت بیزار اور برہم ہوگئےہیں۔ بی جے پی سرکارجھوٹ کے سہارے چل رہی ہےاور جھوٹ ہی ان کا سرمایہ ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  ہی بی جےپی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ بتاتے ہوئے وئیدیا نے کہاکہ قیمتیں آسمان سےباتیں  کررہی ہیں، بی جے پی سرکار ہے کہ لب نہیں کھول رہی ہے، قیمتوں کو کنڑول کرنے میں بی جےپی پوری طرح ناکام ہوچکی  ہے، حکومتی نظام سنبھالے نہیں سنبھل رہاہے ۔ یہ سب ثابت کرتا ہے کہ  بی جےپی ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ سابق رکن اسمبلی نے بے روزگاری پر بھی بی جے پی کو گھیرتےہوئےکہاکہ ملک کےنوجوان روزگار نہ ہونے سے پریشان حال ہیں دوسری طرف مسلسل قیمتوں میں اضافے سے زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت کی میعادیں ختم ہونے کے بعد بھی ریاستی حکومت کو انتخابات کا ارادہ نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کانگریس کارکنان سےاپیل کی کہ کانگریس کے دور حکومت میں جتنے بھی عوامی منصوبہ جات کو جاری کیاگیا تھا اس کو عوام کے سامنے پیش کریں۔

ضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید شیخ نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ مرکز اور ریاست میں جب کانگریس اقتدار پر تھی تو بے شمار عوامی منصوبہ جات کو جاری کیاگیا تھا۔ بی جےپی ان منصوبوں پر عمل کرتی تو عوام کا بھلا ہوتا  اس کے برعکس بی جےپی نے عوام مخالف پالیسیوں کو اختیارکرنےسے ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ بھٹکل حلقہ کے منکال وئیدیا جب ایم ایل اے تھے تو انہوں نے کئی سارے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا تھا۔  بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک نے بھی خطاب کیا۔ ڈائس پر مہیلا کانگریس کی صدر نینا نائک، گنپتی نائک، وینکٹیش دیواڑیگا، میناکشی نائک، جٹپا نائک وغیرہ تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔