پنیت سے متاثر افراد آنکھوں کا عطیہ کررہے ہیں:شیوراجکمار

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2022, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم جنوری  (ایس او نیوز) مشہورکنڑا فلمی اداکار شیوراجکمار نے کہاکہ پنیت راجکمار کی جانب سے آنکھوں کا عطیہ کرنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عوام آنکھوں کا عطیہ دینے آگے آرہے ہیں جو ایک بہترین پیش رفت ہے -پنیت راجکمار کی موت کو دوماہ گزرجانے کی وجہ سے ان کی سمادھی کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیوراجکمار نے اس خیال کا اظہارکیا -انہوں نے کہاکہ پنیت کو بھلانا بے حد مشکل ہے اوران کی سمادھی کے پاس آنے سے تھوڑا سکون ملتا ہے اس لئے اہل خانہ کے ساتھ یہاں کا دورہ کیا ہے - اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راگھویندرا راجکمار نے کہاکہ آنکھوں کو ٹی میں دفن کرنے یا آگ میں جلانے سے بہتر ہے کہ کسی کو روشنی بخشیں -انہوں نے کہاکہ ان کے والد آنجہانی ڈاکٹر راجکمار نے ان کے اہل خانہ کو آنکھوں کا عطیہ کرنے کی ترغیب دلائی ہے -اس موقع پر شیوراجکمار کی اہلیہ گیتا راجکمار، پنیت کی اہلیہ اشونی، دھرتی اوروندیتا،لکشمی، پورنیما ودیگر حاضر رہے -

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔