پینٹاگان میں برطرفی کی لہر نے اعلی مشاورتی کونسل کو بھی لپیٹ میں لے لیا

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 7:05 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)امریکا کے تین سابق اور موجودہ ذمے داران نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت دفاع پینٹاگان میں مشاورتی کمیٹی میں کئی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ امریکی جریدے فارن پالیسی سے گفتگو کرتے ہوئے ان ذمے داران نے واضح کیا ہے کہ مشاورتی کمیٹی کے کئی ارکان کو اچانک بدل دیا گیا ہے۔

پینٹاگان میں وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار جوشوا وائٹ ہاؤس کی جانب سے بدھ کی دوپہر ارسال کیے گئے بیان میں دفاعی پالیسی کونسل سے اعلی سطح کے 11 مشیروں کی برطرفی سامنے آئی ہے۔ ان میں دو سابقہ وزرائے خارجہ ہنری کیسنجر اور میڈلین اولبرائٹ، ریٹائرڈ جنرل گیری روجڈ (جو نیول آپریشنز کے سربراہ رہ چکے ہیں) اور ایوان نمائندگان میں انٹیلی جنس کمیٹی کے نمایاں رکن جین ہارمن شامل ہیں۔

اس فہرست میں پینٹاگان میں آپریشنز کے سابق سینئر ذمے دار روڈی ڈی لیون کا بھی نام ہے جن کو سابق وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایک اعلی منصب پر فائز کیا تھا۔

اسی طرح برطرفی کا شکار ہونے والوں میں ایوان نمائندگان میں اکثریت کے سابق لیڈر ایرک کینٹر اور سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی انتظامیہ میں وزارت خزانہ کے سکریٹری کے طور پر کام کرنے والے ڈیوڈ میکرمک کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست میں بل کلنٹن انتظامیہ کے اٹارنی جنرل جمی گوریلک، سینئر امریکی جوہری مذاکرات کار روبرٹ جوزف اور جارج بش کی حکومت میں قومی سلامتی کے سابق نائب مشیر کراؤچ ٹُو کے بھی نام ہیں۔

یاد رہے کہ انتظامی کونسل جس کے نگراں پینٹاگان میں سینئر سیاسی ذمے داران ہیں ،،، وزارت دفاع کے اندر ایک طرح کا تھنک ٹینک ہے جو دفاعی پالیسی کے حوالے سے خود مختار حیثیت سے مشاورت اور سفارشات پیش کرتا ہے۔ اسی طرح کونسل میں سابق فوجی افسران اور وزرائے خارجہ کے علاوہ ارکان کانگرس، سینئر سفارت کار اور خارجہ پالیسی کے ماہرین شامل ہیں۔

مذکورہ امریکی ذمے داران کے مطابق موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے طویل عرصے سے اس کونسل کی تشکیل نو کی کوشش کی تا کہ ایسی شخصیات کو شامل کیا جا سکے جن کو صدر ٹرمپ کے ہمنوا کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل برطرف کیے جانے والے وزیر دفاع مارک ایسپر اور وزارت دفاع کے سکریٹری برائے پالیسی جیمز اینڈرسن کی جانب سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

اگرچہ انتظامی کونسل کا پینٹاگان میں پالیسی سازی کے عمل میں کوئی نمایاں کردار نہیں ہے تاہم وہ اعلی عسکری کمان کو امریکی قومی سلامتی کے لیے بعض اہم تزویراتی خطرات کے حوالے سے باقاعدگی کے ساتھ سفارشات پیش کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔