عراق: 'امریکی فوجیوں کے اڈوں پر باغیوں کے حملے روکے جائیں '

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th December 2019, 6:09 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن 17دسمبر (آئی  این ایس انڈیا) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے فوجی اڈوں پر حملے روکیں جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔یہ بات پیر کے روز عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے اعلیٰ فوجی افسران نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی طرف سے عراق میں موجود ایسے فوجی اڈوں پر کیے جانے والے حملوں سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ گذشتہ چند ہفتوں سے ایسے فوجی اڈوں پر ہونے والے راکٹ حملوں میں شدت آئی ہے جہاں امریکی فوجیوں کی قیادت میں اتحادی فوجیں موجود ہیں۔ کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم امریکہ کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات اور راکٹوں کے فررنزک تجزیے سے اشارے ملتے ہیں کہ یہ حملے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلمان ملیشیا کی جانب سے کیے گئے ہیں۔عراقی وزیر اعظم عبدالمہدی کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع ایسپر نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران ان حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔بات چیت کے دوران عراقی وزیر اعظم نے امریکی وزیر دفاع کو خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے اس سلسلے میں کسی بھی ممکنہ یک طرفہ کارروائی کے منفی نتائج بر آمد ہوں گے اور اس سے عراق کی خود مختاری بھی متاثر ہو سکتی ہے۔عبدالمہدی نے ملک میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں استعفیٰ دے دیا تھا اور اب وہ عبوری وزیر اعظم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔امریکہ کی طرف سے ایران پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر تیل کی تنصیبات، گولہ بارود کے ذخیروں اور ان فوجی اڈوں پر حملوں کے الزامات لگائے ہیں جہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔


 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...