نما میٹرو اسٹیشنوں کے قریب فٹ پاتھوں کی ترقی کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2019, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) میٹرو ریل پر سفر کرنے والے افراد خاص طور پر بزرگ شہریوں، معذور افراد اور بچوں کیلئے مستقبل قریب میں ایک خوش خبری ہے -بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) کمشنر انیل کمار اور بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) سربراہ اجے سیٹھ نے شہر کے تمام علاقوں کے ساتھ ہی خاص طور پر نما میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف فٹ پاتھوں کو ترقی دینے کے ایک منصوبہ کا اعلان کیا ہے- کمشنر انیل کمار نے کہا کہ ”بی بی ایم پی انجینئر اگرچہ کہ ٹینڈر شور کے معیار ہی کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی تعمیر کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر انہوں نے وقت پر کام کو انجام دینے یا انہیں مکمل کرنے کی عادت خود میں پیدا نہیں کی ہے،اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جو ٹینڈر شور فٹپاتھ تعمیر کئے گئے ہیں ان میں تسلسل نہیں پایا جاتا، ہم درمیان میں چھوٹے ہوئے علاقوں پر کام کواختیار کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ہماری دوسری ترجیح میٹرو اسٹیشنوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا اور اس کے بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینا ہیریاستی حکومت نے بھی ہمیں فٹ پاتھوں کی یترقی کے لئے مالیہ فراہم کیا ہے“-اسی موقع پر اجے سیٹھ نے کہا کہ ”نما میٹرو کے 72 کلو میٹر طویل دوسرے مرحلہ کی تعمیرات کے 150 کلو میٹر فٹ پاتھوں کی تعمیر کے لئے بی ایم آر سی ایل اپنے بجٹ میں سے رقم فراہم کرے گا- شہر کی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کو ترقی دینے کے مقصد سے نما میٹرو کے 26اسٹیشنوں کے اطراف پھیلے ہوئے تقریباً 150کلو میٹر فٹ پاتھ کو بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے کی طرف سے ترقی دی جانے والی ہے-برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم ٹی)اور بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن (بی ایم آر سی ایل)کی طرف سے مشترکہ طور پر عمل میں لائے جارہے منصوبے کے تحت راہداریوں کی تزئین و ترقی کا مقصد، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لئے میٹرو ریل کے اسٹیشنوں تک پہنچنے میں سہولت فراہم کرنا ہے /ان میں سے اکثر فٹ پاتھ بہت ہی تنگ اور خستہ حالت میں ہیں -بی بی ایم پی ذرائع کے مطابق شہر کی بلدیہ نے،40 کروڑ روپئے کے اس منصوبے کے لئے 15.7 کروڑ روپئے پہلے ہی جمع کر دئے ہیں - اس کام کا اصل مقصد راہداریوں اور فٹ پاتھ کی مرمت اور تعمیر نو کے ذریعہ میٹرو اسٹیشنوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنانا ہے-میٹرو کی سہولیات والے کئی علاقوں میں راہداریاں بہت تنگ ہیں اور راستے بند ہونے کی وجہ سے بھی عوام کو دقتوں کا سامنا ہوتا ہے-یہ منصوبہ مختلف مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا کیونکہ میٹرو سے متعلق کل 8 شاہراہیں اور 72 کلو میٹر طویل سڑکیں ہیں جن پر کام کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ کام 18 مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا-اس سوال پر کہ کیا راہداریوں کی ترقی کا کام ٹنڈر شور (شہری راستوں پر عملدرآمد سے متعلق تصریحات) کے دائرہ میں انجام پائے گا؟ ایک بی بی ایم پی افسر نے کہا کہ ”فی الحال صرف فٹ پاتھوں کی مرمت پر توجہ دی جائے گی، ٹنڈر شور کے نمونے پر کام کے لئے زیادہ سرمایہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگ جاتا ہے، چونکہ میٹرو اسٹیشنوں میں لوگوں کی آمد و رفت کے لئے مشکل پیش آرہی ہے لہٰذا ہمارا فوری مطمح نظر فٹ پاتھوں کی مرمت و تعمیر ہے“-ذرائع کے مطابق وجے نگر، ہوسا ہلی، اتیگوپے، دیپانجلی نگر، ماگڑی روڈ، میسور روڈ، بیاپنا ہلی، ہلسورو، کبن پارک، ٹمکور روڈ، کوویمپو روڈ، منتری اسکوئر، سری رام پورا، ملیشورم، راجاجی نگر، مہا لکشمی لے آؤٹ، سینڈل سوپ فیکٹری، جالہلی، داسر ہلی، ناگا سندرا، بنشنکری، نیشنل کالج، ساؤتھ اینڈ، جے نگر، آر وی روڈ اور پٹینا ہلی کے میٹرو اسٹیشن کو اس کام کے لئے منتخب کیا گیا ہے-ان اسٹیشنوں کا انتخاب نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ (این ایم ٹی) لنکس کے ایک تفصیلی سائنٹفک مطالعہ اور عملی تجزیہ کے بعد کیا گیا ہے، جو ڈائرکٹوریٹ برائے شہری زمینی ٹرانسپورٹ (ڈی یو ٹی ایل) کی طرف سے شہر میں منعقد کیا گیا تھا-بی بی ایم پی کمشنر انیل کمار نے بتایا کہ ”فٹ پاتھوں کا منصوبہ، شہر میں ہمارے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی سے متعلق عمومی منصوبہ کا حصہ ہے-کل 225کلو میٹر کے فٹ پاتھ جن کی ترقی کا کام اختیار کیا جائے گا ان میں سے 150کلو میٹر فٹ پاتھ میٹرو اسٹیشنوں کے اطراف پائے جاتے ہیں“-

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...