عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر بھٹکل میں پیس میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd June 2019, 12:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 3/جون (ایس او نیوز) سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی عید الفطر کی آمد کے پیش نظر بھٹکل میں پیس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں  مسلم اور غیر مسلم لیڈران نے عید کو  امن اور بھائی چارگی کے ساتھ منانے اور کسی بھی  طرح  کا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پر بات چیت کے ذریعے  اُسی وقت معاملے کو رفع دفع کرنے پر زور دیا۔

بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد مُلا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں  غیر مسلم لیڈران نے پیشگی طور پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا بھروسہ دلایا، اسی طرح مسلم لیڈران نے بھی  شہر میں امن اور بھائی چارگی کے ساتھ عید منانے   کا تیقن دیا۔

بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، تحصیلدار این بی پاٹل اور سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے  دونوں کمیونٹی  کے لیڈران پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی ناگہانی حالات کے پیش نظر پولس کو  واقعے کی خبر دیں اور کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔

مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے جناب  عتیق الرحمن مُنیری،  عنایت اللہ شاہ بندری،  عبدالرقیب ایم جے ندوی سمیت دیگر ذمہ داران نے اپنے اپنےتاثرات پیش کئے۔ کونسلرس عبدالروف نائطے،  قیصر محتشم،  جالی پٹن پنچایت کے  سابق صدر آدم پنمبور ، بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے عبدالسمیع کولا،  جیلانی شاہ بندری و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

 

 

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...