اسرائیل سے امن معاہدے کا مطلب قضیہ فلسطین سے دست برداری نہیں: بحرین

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 12:58 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بحرین نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن سمجھوتے کا مقصد فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور ان کے حق خود ارادیت کی حمایت سے دست برداری نہیں ہے۔ ذرائع‌ کے مطابق بحرین کے وزیر داخلہ میجر جنرل الشیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے سوموار کے روز ایک بیان میں‌ کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔ تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بحرین نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر قضیہ فلسطین ہمارے عرب مسائل کا حصہ ہے تو بحرین مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کرنا اور قضیہ فلسطین سے دست بردار نہیں۔ بحرین تنازع فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ خطے میں امن حصول اور خطے کو درپیش خطرات کی روک تھام کے لیے کیا۔ تاہم اس معاہدے کی وجہ سے ہم مسئلہ فلسطین کو نظرانداز نہیں‌ کر سکتے۔ بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت خطے میں ہمارے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ ایران نے خطے میں اپنی بالادستی کے قیام کی مہم شروع کر رکھی ہے جو ہماری سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ہم اس وقت سلامتی اور معاشی اعتبار سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جس میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ معاہدے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی موجودگی میں ٹیلیفون پربات چیت بھی ہوئی تھی۔ تیس دن سے بھی کم وقت میں بحرین اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نوید ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری منتخب، عبدالمُعیز جوکاکو بنے نئے سکریٹری

نوید حسن ائیکری بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے جنرل سکریٹری اور عبدالمعیز جوکاکو نئے سکریٹری  منتخب ہوگئے  ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل کمیونٹی جدہ کے صدر جناب عبدالسلام دامدا ابو نے دی ہے۔

سعودی عرب نے ہندوستان پر لگائی سفری پابندی

ہندوستان میں کورونا انفیکشن بے قابو ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ مریض سامنے آ رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

سعودی عربیہ کے طائف میں کار حادثہ کا شکارایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

یہاں سے قریب  35 کلو میٹر دور گولی ہوڑے کا ایک نوجوان سعودی عربیہ کے طائف میں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت  افتخار مٹّا (33) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثے میں گنگولی کا رہنے والا ایک شخص جس کی شناخت مالی سرفراز (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے شدید زخمی ہوا ہے جسے طائف کے کنگ ...

بحرین کی اسرائیل سے ڈیل،علاقائی سلامتی کو تقویت ملے گی: شیخ سلمان کی نیتن یاہو سے گفتگو

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

ایردوآن نے یو این میں اٹھایا مسئلہ کشمیر، ’اندرونی معاملات میں دخل نہ دے ترکی‘ انڈیا کی تاکید

 جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کے بیان پر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔