پی سی بی کا محمد حفیظ کو شوکاز دینے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 12:36 PM | اسپورٹس |

کراچی،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں آئی سی سی پر تنقید کی تھی جس پر محمد حفیظ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بالنگ ایکشن جانچنے کے معیار کو امتیازی قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)پر کڑی تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ کہیں طاقت، کہیں تعلقات قانون پر اثر انداز ہوتے ہیں۔محمد حفیظ نے سوال اٹھایا تھا کہ انسانی آنکھ صرف ایک ڈگری کا فرق کیسے دیکھ سکتی ہے؟ رپورٹ کرنے والوں کو میرا 16 ڈگری کا خم نظر آگیا، دوسروں کا 25 اور 30 ڈگری کا خم بھی نہ دیکھ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ کرکٹ بورڈز کی طاقت کے سامنے کوئی بولنا نہیں چاہتا، تعلقات خراب ہونے کے ڈر سے رعایتیں دی جاتی ہیں۔محمد حفیظ نے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کے بائیو مکینک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی