پی سی بی کا اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد
لاہور ،21؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پی سی بی نے سرفراز احمد کواسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کامعاملہ آئی سی سی کے سپرد کردیا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کی مکمل چھان بین کریگا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ ٹیم مینجمنٹ اورپلیئرزکے انٹرویوزآج کرے گا،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے اے سی ایس یو کی آج رات ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الزامات کی مکمل چھان بین و تحقیقات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرے گی۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کوغیرمتعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ہوٹل میں سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی تاہم سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا۔سرفراز احمد نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتادیا تھا۔