بھٹکل جامعہ اسلامیہ میں للجنتہ العربیہ کے زیراہتمام بعنوان ’ہندوستانی مسلمان اور حل ‘ محاضرہ : مسلمان برادرانِ وطن سے بہتر تعلقات پیدا کریں ؛ مولانا سید بلال حسنی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 8:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)اگر مسلمان اسلام سے وابستہ ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسے مٹانہیں سکتی ، ملک اور عالمی سطح کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کو صحیح تدابیر اختیار کرنے اور حقائق کو سمجھ کر فیصلے لینے کی  ضرورت ہے، کیونکہ دنیا کے نظام پر ہمارے فیصلوں کا اثرپڑتاہے۔ آل انڈیا پیام انسانیت فورم کے جنرل سکریٹری  مولانا سید بلال عبدالحی حسنی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مولانا کی آمد پر للجنتہ العربیہ کے زیر اہتمام ’ہندوستانی مسلمانوں کے مسائل اور حل ‘ کے عنوان پر پُرمغز خطاب کررہے تھے۔ مولانا نےکہاکہ مسلمانوں کے پاس ایمان و اخلاق کی قوت  ہے ، اسی قوت کے سہارے صحابہ کرام ؓ نے لوگوں کے دلوں پر حکومت کی ہے۔ ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں۔ ہم وہ غلطی نہ دوہرائیں جس سے عالم اسلام جوجھ رہا ہے۔

مولانا نے ہندوستانی حالات کے تناظر میں علماء کی ذمہ داریاں یاد دلاتے ہوئے فرمایا کہ سب سے اہم اور بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اپنے برادران وطن کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ کریں اور اپنے اچھے اخلاق سے ان کے دلوں میں جگہ بنانے کی تاکید کی۔ مولانا نے ہندوستانی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئےکہاکہ اس وقت مسلمانوں کو دبانے اور اکھاڑنے کی کوششیں جاری ہیں، ان حالات میں  علماء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کا دفاع کریں اور لوگوں کے دل و دماغ سے نفرتوں کو مٹاکر امن و آشتی کا پیغام دیں۔

آغاز عزیزم نصیر طاہر باپو کی تلاوت اور احمد رکن الدین کی نعت سے ہوا۔استاد جامعہ مولانا انصار صاحب ندوی نے مہمان کا تعارف طلباء کے سامنےپیش  کیا۔جلسے کی نظامت سید ابوالحسن ایس ایم نے کی۔ عزیز م اسمعیل برماور نے استقبال کیا۔ طلبا، اساتذہ اور شہر و اطراف کے علماء کرام کی کثیر تعداد جلسہ میں شریک تھی۔ڈائس پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی موجود تھے۔   مولانا کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو تلپاڈی روٹ پر ٹول گیٹ کے پاس نجی بسوں کو روکنے کے خلاف مسافروں کا احتجاج۔ پولیس نے کیا لاٹھی چارج

پرائیویٹ بسوں کے ذریعے منگلورو اور تلپاڈی روٹ پر سفر کرنے والے مسافر اس با ت سے پریشان ہیں کہ ٹول گیٹ پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لئے بس والے انہیں ٹول پلازہ کے پاس اتار رہے ہیں، جس کی وجہ سے مسافروں کوبقیہ راستہ پیدل طے کرنا ہوتا ہے یا پھر دوسری طرف جاکر سواری کا انتظام کرنا ...

بھٹکل ایس ڈی پی آئی کی جانب سے تحصیلدار دفتر کے سامنے دہلی فسادات کی مذمت میں احتجاج

شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج کو لےکر دہلی میں پچھلے تین دنوں سےجاری فسادات کی مذمت  کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا بھٹکل کے ممبران نے بدھ کی شام تحصیلدار دفترکے سامنے احتجاج کیا۔

بھٹکل نیوشمس اسکول میں آئی سی ایس ای  دسویں کے امتحانات 27فروری سے شروع

27فروری سے آئی سی ایس ای نصاب کے دسویں کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔ اترکنڑا ضلع کے دو اسکولوں کا امتحانی مرکز جامعہ آباد روڈ پر واقع نیو شمس اسکول کو بنایاگیا ہے۔ جہاں کل 64طلبا آئی سی ایس ای نصاب کےمطابق دسویں کے امتحانات لکھیں گے۔امتحانات کے پیش نظر تیاریاں پوری ہونےکی اسکول کی ...