اے پی حکومت کو دارالحکومت امراوتی کی منتقلی کا کوئی اختیار نہیں: پون کلیان

Source: S.O. News Service | Published on 16th February 2020, 10:34 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،16/فروری (ایس او نیوز/یو این آئی) جنا سینا پارٹی کے سربراہ و تلگو فلموں کے مشہور اداکار پون کلیان نے دعوی کیا ہے کہ اے پی کے دارالحکومت امراوتی کی منتقلی کا ریاستی حکومت کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے سنیچر کے روز دارالحکومت امراوتی کے دیہاتوں کرشنیاپالیم، ایرابالیم میں مقامی افراد سے ملاقات کی جو دارالحکومت کو منتقل کرنے اور ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قیام کے لئے حکومت کے اقدام کے مخالف ہیں۔

اس موقع پر پون کلیان نے کہا کہ امراوتی کو دارالحکومت بنانے کافیصلہ پیشرو حکومت نے کیا تھااور اب اس دارالحکومت کو منتقل کرنے کا حق موجودہ حکومت کو نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب اُس وقت کی تلگودیشم حکومت نے یہ فیصلہ کیا تھا تو اپوزیشن جماعت وائی ایس آرکانگریس نے اس پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ وہ کسانوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سے واقفیت کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی وہ اس مسئلہ پر ریلی منعقد کریں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں نے کہا ہے کہ امراوتی کے کسانوں کی حمایت کی جائے گی اور کسی بھی صورت میں کسانوں سے ناانصافی ہونے نہیں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...