پاترا چال گھوٹالہ: سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راؤت سے آج پوچھ گچھ کرے گی ای ڈی

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 11:05 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  انفورسمنٹ  ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے آج شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ای ڈی حکام نے انہیں پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جوکہ صبح 11 بجے شروع ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پاترا چال گھوٹالہ میں سنجے راؤت سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی اور اس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سنجے راؤت فی الحال ای ڈی ریمانڈ پر ہے۔ وہ 8 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں رہیں گے۔ اس گھوٹالہ میں سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت کا نام بھی آیا ہے۔

ممبئی کے گورگاؤں میں پاترا چال کی تعمیر نو میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد ہو رہے ہیں۔ ورشا راؤت اور معاملہ کے دیگر ملزمان کا بالارڈ، ممبئی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں سنجے راؤت سے سامنا کرایا جا سکتا ہے۔ ای ڈی نے ورشا راؤت سے ماضی میں بھی کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔

ای ڈی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سنجے راؤت کو جمعہ کی صبح طبی معائنے کے لیے جے جے اسپتال لے گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں دوبارہ ای ڈی کے دفتر لایا گیا۔ اس دوران صحافیوں نے سنجے راؤت سے پوچھا ورشا راؤت کی پیشی کے حوالہ سے سوال کیا، جس کے جواب میں انہں نے کہا ’’انہیں آنے دو، انہیں آنے دو، سب کو آنے دو۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...