پٹنہ: بے قابو کار نے لی 4 لوگوں کی زندگی، 3 بچے اور ایک ڈرائیور کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 11:33 PM | ملکی خبریں |

بہار، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پٹنہ شہر کے اگم کواں تھانہ کے تحت کمہرار علاقے میں ایک بے قابو ایس یو وی نے فٹ پاتھ پر سو رہے چار بچوں کو کچل دیا جس میں تین بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک بچے کا پاؤں ٹوٹ گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بلرام چودھری نے بتایا کہ اس حادثے میں ایس یو وی کے ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ ایس یو وی میں سوار شدید زخمی ایک دیگر شخص اور زخمی بچے کو علاج کے لیے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے ٹائر جلا کر سڑک کو جام کر دیا۔ چودھری نے ڈرائیور کی مشتعل لوگوں کی طرف سے کی گئی پٹائی سے موت ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں بری طرح زخمی ہونے کی وجہ سے اس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ انہوں نے مشتعل لوگوں کی طرف سے جائے حادثہ پہنچی پولیس پر پتھراؤ کئے جانے سے بھی انکار کیا ہے۔اس کے علاوہ بہار میں مختلف سڑک حادثوں میں سات افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ بہار کے سمستی پور اور نالندہ ضلع میں منگل-بدھ کی رات مختلف سڑک حادثوں میں سات لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ سمستی پور ضلع کے کے رحیم آباد گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر -28 پر ایک ماروتی کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں جا ٹکرائی۔ گاڑی میں سوار تمام چار افراد کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس ورمن نے بتایا کہ کار پر سوار لوگ دیوگھر سے مظفر پور کی طرف جا رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...