آئندہ ہفتے لبنان کے اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بند رہے گا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 9th November 2019, 7:26 PM | عالمی خبریں |

بیروت،9نومبر(آئی این ایس انڈیا)لبنان میں اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا کہ لبنان کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتیاطی اقدام کے تحت ڈائلائسز اور کینسر کے مریضوں کے علاوہ اگلے ہفتے دیگر امراض کے مریضوں کا داخلہ بند رہے گا۔لبنانی اسپتال ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیمان ہارون نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صحت کا شعبہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اسپتال ادویات اور طبی سامان کی درآمد کرنے والوں کا واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے میں ناکام ہیں۔لبنان میں اسپتال مالکان کی تنظیم کے صدر نے انکشاف کیا کہ ادویات کا موجودہ ذخیرہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات اور دیگر سامان کی درآمد میں کم از کم تین ماہ درکار ہیں۔
سلیمان ہارون نے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ بینکوں سے طبی سامان خریدنے اور انہیں اسپتالوں میں محفوظ بنانے کے لیے امریکی ڈالر میں رقوم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کا اندیشہ ہے۔پچھلے اگست سے لبنانی بینکوں نے آہستہ آہستہ ڈالر کی فروخت میں کمی کر دی ہے۔ کرنسی کے تبادلے کی شرح بلیک مارکیٹ میں بڑھ چکی ہے۔ 17 اکتوبر سے لبنان میں جاری مظاہروں کے بعد لبنانی بنکوں نے دو ہفتے کے لیے کام بند کر دیا تھا۔طبی سامان اور رسد کے درآمد کنندگان کے گروپ جس میں تقریبا 100 کمپنیاں شامل ہیں نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں لبنانی ریاست سے اپیل کی 2011 سے جمع ہونے والے اسپتال کے واجبات کی ادائیگی میں تیزی لائے جس کی مالیت 2000 ارب لبنانی لیرہ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔