شہریت ترمیمی بل کی منظوری گاندھی پر جناح کی فتح  سپریم کورٹ آئین کی صریح خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دے گا  ششی تھرورکاسخت تبصرہ،مذہبی بنیادپرامتیازہندوتواورژن آف پاکستان ہوگا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 8th December 2019, 7:01 PM | ملکی خبریں |

تروونت پورم8دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر رہنما اور کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل (CAB) کی منظوری کامطلب مہاتما گاندھی کے خیالات پر محمد علی جناح کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے ہندوستان پاکستان کا ہندو ورژن بن جائے گا۔

کانگریس قائد نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت ایک برادری کوالگ کرناچاہتی ہے۔ششی تھرور نے کہا  کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے، ہندوستان کی حیثیت ہندوتوا ورژن آف پاکستان پرآجائے گی۔ انہوں نے کہا  کہ اگر شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) منظور ہوجاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دے گا۔

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت ایک برادری کو الگ کرنا چاہتی ہے اور اپنے ممبروں کو بھی اسی صورتحال میں مبتلا دیگر برادریوں کی طرح سیاسی پناہ دینے سے انکار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے کسی خاص برادری کو الگ تھلگ رکھنا اور انہیں شہریت سے محروم رکھنا صرف ایک خود غرض سیاسی اقدام ہے۔ششی تھرورنے کہا  کہ اس سے ہم پاکستان کے ہندوتواورژن تک محدودہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا  کہ اس بل کی منظوری سے مہاتما گاندھی کے افکار پر جناح کے افکار کی فیصلہ کن فتح ہوگی۔امیت شاہ سمیت بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے شمال مشرق کی سیاسی جماعتوں اور شہری گروہوں کے ساتھ اس موضوع پر بڑے پیمانے پر بات چیت کی ہے۔ ان رہنماؤں نے اپنے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ اگر پارلیمنٹ کے اس سرمائی اجلاس میں دونوں ایوانوں سے شہریت ترمیمی بل منظور ہوا تو صدر کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔دوسری طرف، آر ایس ایس کا کہنا ہے کہ شہریت ترمیمی بل کے قانون بننے کے بعد غیر مسلم اقلیتوں کو شہریت دینے میں کوئی مسئلہ  نہیں ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...