جے ڈی ایس امیدواروں کی جیت کے ذریعے پارٹی کارکن اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں: انیتاکمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 9:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍دسمبر(ایس او نیوز) بنگلورو دیہی لوکل باڈیز حلقے سے ریاستی قانون ساز کونسل کیلئے ہورہے انتخابات کو جے ڈی ایس پارٹی نے سنجیدگی سے لیاہے اور اس انتخابات میں پارٹی امیدواروں کوکامیاب کرکے پارٹی کارکنوں کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرناہوگا۔یہ بات رکن اسمبلی انیتاکمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں بڈدی کے قریب کیت گانہلی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس انتخابات میں جے ڈی ایس امیدواروں کے انتخاب کا فیصلہ پارٹی کے سرکردہ قائدین کی طرف سے کیاگیاہے۔سابق وزیر اعظم اور سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی ہی انتخابات میں امیدوار ہیں یہ سمجھ کر کارکنوں کو متحد ہوکر کام کرناہوگا۔آئندہ اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر قانون ساز کونسل انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب بناناہوگا۔ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں میں کامیابی کیلئے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی ضروری ہے۔

انیتاکمارسوامی نے کہا کہ کے پی سی سی صدر کے آبائی گاؤں میں بھی جے ڈی ایس پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے،وہاں کے مقامی بلدیاتی اداروں میں بھی جے ڈی ایس پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1994 میں خواتین کو ریزرویشن فراہم کرنے کیلئے دیوے گوڈانے جدوجہد کی تھی،جس کے سبب آج مقامی بلدیاتی اداروں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔