گجرات: اب تک 130 فیصد بارش کے بعد بھی شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 11:36 AM | ملکی خبریں |

گاندھی نگر،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  محکمہ موسمیات نے گجرات کے سوراشٹر کے اوپر کل کم دباؤ کا علاقہ بننے کے امکان کی وجہ سے آج اور آئندہ چار دنوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کی وجہ سے 29ستمبر سے شروع ہونے والے ریاست کے سب سے پسندیدہ اور رنگا رنگ تہوار نوراتری کے دوران گربوں کے انعقاد میں رکاوٹ پیداہونے کے بھی پورے آثار بن گئے ہیں۔

ریاست میں اب تک 130 فیصد بارش ہوچکی ہے۔ صبح چھ بجے تک کے پچھلے 24 گھنٹے میں سبھی 33 اضلاع کے 204 تعلقہ مین بارش درج کی گئی تھی جس میں سب سے زیادہ 110 ملی میٹر سریندر نگر کے دھرانگدھرا میں ہوئی تھی۔ آج بھی دو بجے تک 22 اضلاع کے 99 تعلقہ میں بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج جاری بلیٹن میں کہا ہے کہ سوراشٹر کے اوپر بننے والا کم دباؤ کا علاقہ اگلے 48گھنٹے میں اور مضبوط بنے گا جس کی وجہ سے ریاست میں کئی مقامات پر شدید اور بہت شدید بارش ہوگی۔آج بھی گاندھی نگر،احمدآباد ،کھیڑا اور آنند اور امریلی،بھاونگر اور گر سوم ناتھ اضلاع میں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سمندر میں بھی اتھل پتھل اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ماہی گیروں کو آج اور کل گجرات ساحل سے متصل سمندر میں نہ جانے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...