کرناٹک میں آئندہ 5دنوں اوربنگلورمیں دوروزتک شدیدبارش کی پیشین گوئی، ریاست میں شدیدبارش اورسیلاب سے 100 سڑکوں اورپلوں کونقصان

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 11:06 AM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو،10؍اگست(ایس اونیوز)ریاست بھرمیں پچھلے چنددنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔شدیدبارش اورسیلاب سے ریاست کے کم از کم 100 سڑکیں اورپلوں کونقصان پہنچاہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی)کے افسروں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے ریاست میں بھاری بارشیں ہورہی ہیں،جس سے کئی علاقوں کوسیلابی صورتحال کاسامناہے۔بارشوں کی وجہ سے ریاست کے 100سے زائد روڈ خستہ ہوگئے ہیں۔

پی ڈبلیوڈی کے افسروں نے کہا کہ سال گزشتہ آئے سیلاب اورطوفانی بارشوں سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارروڈوں کا مرمتی کام اب تک مکمل نہیں ہوسکاہے مگرامسال پھرایک مرتبہ بارشوں اورسیلاب نے سڑکوں اورپلوں کونقصان پہنچایا ہے۔ سچ میں یہ محکمہ کے لیے ایک چیلنج بناہواہے۔ گزشتہ سال آئے سیلاب سے سڑکوں اورپلوں کوہوئے نقصان کی وجہ سے کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔ اس مسئلہ کوحل کرنے کے لیے محکمہ کو 7,900 کروڑروپے خرچ کرنے پڑے تھے۔ گزشتہ سال سیلاب سے تباہ حال سڑکوں، پلوں اورڈرائنیج پائپ لائن کے مرمتی کاموں میں سے اب تک صرف 70فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ بقیہ کام کی تکمیل اہلکاروں اورمزدوروں کی شدیدقلت کے سبب التوا کا شکار ہوگئے۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں مشکلات کاشکارہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن ہمارے لیے انتہائی اہم ہیں۔ کیونکہ ریاست میں آ ئندہ 5دنوں تک محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے،جس سے یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ ریاست کی مزیدسڑکیں اورپلوں کونقصان پہنچے گا۔سابقہ تجربہ کی بنیا پر ہم امسال بہت سارے پیشگی احتیاطی اقداما ت اپنائے ہوئے ہیں۔ ٹوٹ پھوٹ کاشکارپلوں اورسڑکوں کے متبادل راستوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ریاست بھرمیں پچھلے چاردنوں سے شدیدبارشیں ہورہی ہیں اورآئندہ 5دنوں تک بھاری بارشیں ہونے کی پیش گوئی محکمہ موسمیات کی جانب کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے عوام کوآگا ہ کرتے ہوئے کہا کہا ریاست میں 5دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے، اس لیے تمام لوگ سخت احتیاط سے رہیں۔ اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹرچنابسون گوڑا ایس پاٹل نے کہا کہ اڈپی اوردکشن کنڑاضلاع میں شدیدبارشوں کے سبب ریڈالرٹ کااعلان کیاگیاہے۔اترکنڑاضلع میں معمول کی بارش ہوگی جس کی وجہ سے وہاں آرینج الرٹ جاری کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ شمال کے اندرونی علاقوں میں بھی بھاری بارشوں کاامکان ہے۔ شیموگہ،چکمگلور،ہاسن اورکوڈاگو اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری رہے گا۔ بنگلورمیں آئندہ دودنوں تک شدیدبارش کاامکان ہے۔ اس لیے ضلع انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ پیشگی احتیاطی تدابیراوراقدامات کوبروئے کارلاتے ہوئے عوام کومشکلات کاشکارہونے سے محفوظ کریں۔ عوام کوچاہئے کہ وہ محتاط اورالرٹ رہیں۔

اس سلسلہ میں جانکاری دیتے ہوئے محکمہ کے چیف سکریٹری گروپرساد نے کہا کہ سردست ریاست بھرمیں سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بالخصوص گھاٹی علاقوں دکشن کنڑاضلع اور کوڈاگوضلع میں ہر15تا 20کلو میٹرکے فاصلہ پرجے سی بی گاڑیوں کو کھڑا کیاگیاہے۔ اگرشدیدبارش اورطوفانی ہواؤں کی وجہ سے بڑے بڑے دخت زمین بوس ہوکرسڑکوں پرگرجائیں توان کوفوری طورپرہٹایاجاسکے۔ فی الحال یہ کام جار ی ہے۔اگرکہیں زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آئیں توتشکیل شدہ ٹیم اورجے سی بی عملہ کے ذریعہ حالات کو قابومیں کرنے کا نظم کیاگیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ریاست کے بیلگاوی،باگل کوٹ،اترکنڑا، کوڈاگو اور ہاسن سمیت کئی اضلاع میں سیلاب اورزمین کھسکنے کے واقعات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ فی الوقت ان علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہواہے۔پانی کم ہونے کے بعد وہاں ہوئے نقصانا ت کا جائزہ لیاجائے گا اورحکومت کو رپورٹ روانہ کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔