جیل میں ہی رہے گا گرمیت رام رہیم، پیرول کی عرضی ہوئی مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2019, 10:27 PM | ملکی خبریں |

سرسا، 9 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گرمیت رام رہیم سنگھ انساں کو سناریا جیل انتظامیہ سے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔جیل انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر رام رہیم کی پیرول کو منسوخ کر دیا ہے۔بتا دیں کہ گرمیت رام رہیم کی بیوی ہرجیت کور کی جانب سے گرمیت کی ماں نصیب کور کی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں 5 دن پہلے پیرول کی عرضی داخل کی تھی۔عرضی میں گرمیت رام رہیم کے لئے 3 ہفتے کا پیر ول مانگا گیا تھا۔ہائی کورٹ میں اس پر نوٹس لیتے ہوئے سناریا جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 دن میں گرمیت رام رہیم کی پیررول پر فیصلہ کرنے کو کہا تھا،جس کے بعد جیل سپرنٹنڈنٹ نے سرسا ضلع انتظامیہ سے گرمیت کی ماں نصیب کور کی صحت سے متعلق معلومات مانگی تھی۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی رام رہیم کی پیرول کی درخواست مسترد ہو گئی تھی۔اس سے پہلے ڈیرہ سچا سودا کے مکھی گرمیت رام رحیم کو پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے عارضی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس نے اپنی بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پیرول مانگی تھی۔گرمیت رام رہیم فی الحال سادھویو سے عصمت دری اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے جرم میں روہتک کی سناریا جیل کی سزا کاٹ رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔