پیگاسس جاسوسی معاملہ پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ، مانسون اجلاس کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th July 2021, 9:29 PM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی 20 جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)   پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج دوسرا دن بھی زبردست ہنگامہ کے ساتھ شروع ہوا اور حزب اختلاف نے حکومت پر اہم شخصیات کی اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کرانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ لوک سبھا کی کارروائی محض 4 منٹ تک جاری رہی  جس کے بعد اسے دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ وہیں، راجیہ سبھا میں بھی اس معاملہ پر ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کارروائی کو پہلے 12 بجے اور پھر ایک بجے تک کے لئے ملتوی کر دینا پڑا۔

خیال رہے کہ مانسون اجلاس کے پہلے دن بھی حزب اختلاف نے فون کی جاسوسی کرائے جانے کے معاملہ پر زبردست ہنگامہ کیا تھا اور شور و غل کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی ایوان میں اپنے وزرا کا تعارف تک پیش کرنے سے قاصر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ   فی الحال  پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں جاسوسی معاملہ ہی ہنگامہ کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ کورونا بحران، کسان تحریک، مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول-ڈیزل کے دام، چین اور رافیل جیسے معاملات پر  بحث  ابھی باقی ہے۔

دریں اثنا، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت اور پیگاسس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ پھر بھی اگر حزب اختلاف کے لیڈران اصولوں کے مطابق اس معاملہ کو اٹھانا چاہتے ہیں تو اٹھائیں، انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس معاملہ پر وزیر مواصلات اشونی ویشنو پہلے ہی بیان دے کر حکومت پر عائد الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ پہلے بحث ہونی چاہیے اس کے بعد وزیر اپنا بیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ بحث نہیں چاہتے اور ارکان اسمبلی کو بیانات دینے ہیں تو سینٹرل ہال میں دیں۔ ادھر، ٹی ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ کے احاطہ میں واقع گاندھی کے مجسمہ کے قریب پیگاسس جاسوسی معاملہ پر احتجاج کیا۔

قبل ازیں، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس الزامات کی سیاست کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کئی ریاستوں سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ کانگریس کو اپنے نظریات تک کی فکر نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...