مانسون اجلاس کے پہلے دو ہفتے اڑیل رویے اور ہنگامے کی نذر

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 11:06 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 31؍ جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دو ہفتے پیگاسس جاسوسی معاملے، کسان تحریک اور مہنگائی کے سلسلے میں کئے گئے اپوزیشن کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو سمیت متعدد دیگر پارٹیوں کے ہنگامے کی نذر رہے۔ اگرچہ حکومت لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس دوران شور و غل کے درمیان ہی کووڈ پر بحث کرانے، کچھ ضروری بل منظور کرانے اور وزیروں کے بیان ایوان میں پیش کرنے میں کامیاب رہی۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 19 جولائی کو شروع ہوا تھا اور اپوزیشن پہلے دن سے پیگاسس جاسوسی معاملے کی جانچ کرانے کی مانگ، کسان تحریک کی حمایت اورمہنگائی کے خلاف ہنگامہ کررہی ہے۔ اس سے دونوں ایوان میں تعطل برقرار ہے۔ سیشن کے دوسرے ہفتے کے آخری دن آج بھی دونوں ایوانوں میں پیگاسس جاسوسی، مہنگائی اور زرعی قوانین سمیت دیگر امور کے تعلق سے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جاری رہا۔ جس سے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ دونوں ایوانوں میں نجی ارکان کا کام کاج نہیں ہوا۔اگرچہ لوک سبھا میں پریذائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے قومی دارالحکومت خطہ اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن بل 2021 اور جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) ترمیمی بل 2021پیش کرائے اور ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔ ہنگاموں کے درمیان، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے محدود ذمہ داری شراکت داری (ترمیمی) بل 2021 اور مطلق انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ترمیمی) بل 2021 پیش کرائے۔ اس کے بعد، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بحث کیلئے ناریل ڈیولپمنٹ بورڈ (ترمیمی) بل 2021متعارف کرایا اور بحث کیے بغیر ایوان نے اسے صوتی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا۔ اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔گذشتہ ہفتے دونوں ایوانوں میں ان لینڈ شپ بل، 2021، ایئر پورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021، فیکٹرس ریگولیشن بل 2021، انسالوینسسی اور دیوالیہ پن کوڈ (ترمیمی) بل 2021، جوینائل جسٹس (تحفظ اور دیکھ بھال) بل۔ 2021، نیوی گیشن میری ٹائم اسسٹنس بل 2021، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ بل 2021 منظور کیے گئے۔اس سے پہلے کے ہفتے اسی لوک سبھا میں، اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامہ کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر کے پوڈیم کی طرف کاغذات پھاڑ کر پھینکے۔ اس سے قبل راجیہ سبھا میں وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی وشنو کے ہاتھوں سے کاغذ چھیننے پر ترنمول کانگریس کے شانتو سین کوپورے اجلاس کیلئے ایوان کی کارروائی سے معطل کردیا گیا تھا۔ اس ہفتے ترنمول کانگریس کی شانتا چھتری ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے بیہوش ہو گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں درج منی لانڈرنگ کے کیس میں بھارت راشٹر سمیتی کی ایم ایل سی کے کویتا کو 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ سی بی آئی کی حراست ختم ہونے کے بعد کویتا کو راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں جج کاویری باویجا نے انہیں سی ...