کاروار 10/اپریل (ایس او نیوز) شہر کے ہردیو نگر میں بجلی کے کھمبے کے نیچے پارک کی گئی موٹر بائک سمیت کئی سائیکلوں میں اچانک آگ لگ جانے سے کئی سواریاں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو اچانک آگ لگنے کی واردات پیش آئی۔ سمجھا جارہا ہے کہ قریبی بجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکیوٹ سے پہلے کسی ایک بائک کو آگ لگی، جو بعد میں پھیل کر دیگر بائکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سات بائکس اور تین سائیکلیں پوری طرح جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔ یہ سبھی سواریاں روڈ کے کنارے پارک کی گئی تھیں۔