پیرس اولمپکس، 12 واں دن: ونیش پھوگاٹ کھیلیں گی گولڈ میڈل میچ، میرا بائی چانو پر بھی رہے گی نظر، تمغوں میں اضافہ یقینی

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2024, 11:40 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پیرس، 7/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) پیرس اولمپکس کا 11 واں دن ہندوستان کے لیے کچھ خوشی اور کچھ غم بھرا رہا۔ جہاں ایک طرف خوشی کی بات یہ رہی کہ ونیش پھوگاٹ نے کشتی میں 50 کیلوگرام زمرے کے فائنل میں اور نیرج چوپڑا نے بھالا پھینک کے فائنل میں جگہ بنائی، وہیں انڈین ہاکی سے مایوسی ملی جب ٹیم سیمی فائنل مقابلہ سبقت بنانے کے باوجود جرمنی سے ہار گئی اور گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ اب شائقین کی نظریں 12ویں دن ایکشن میں نظر آنے والے کھلاڑیوں پر ہوں گی۔ یقینی طور پر تمغوں کا سلسلہ جو 3 برانز پر ہی رکا ہوا ہے، وہ آج آگے بڑھے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ ونیش پھوگاٹ کا فائنل مقابلہ آج ہے اور اگر وہ ہارتی بھی ہیں تو سلور میڈل ضرور حاصل ہوگا۔

ٹریک اینڈ فیلڈ سے آج بھارت اپنے کھیلوں کی شروعات کرے گا جس میں پرینکا گوسوامی اور سورج پنوار اور سرویش کشارے نظر آئیں گے۔ خاتون بھالا پھینک کوالیفکیشن راؤنڈ میں انّو رانی نظر آئیں گی۔ آج دیر رات اویناش سابلے بھی فائنل میں اپنا دم دکھاتے نظر آنے والے ہیں۔ ویمنس ٹیبل ٹینس ٹیم بھی آج کورٹ پر اترے گی۔ ان کا کوارٹر فائنل میچ جرمنی کے ساتھ ہے۔ گولف میں ادیتی اشوک اور دکشا ڈاگر پر بھی امیدیں ہیں۔ سیکھوم میرا بائی چانو پر بھی سب کی نظر ہوگی، ان سے تمغہ کی پوری امید ہے۔ سب سے زیادہ اہم مقابلہ دیر رات ساڑھے بارہ بجے کھیلا جانا ہے جس میں ونیش پھوگاٹ فائنل میچ کھیلیں گی۔ پھوگاٹ نے جس طرح جدوجہد کی ہے اس وجہ سے ان پر پوری دنیا کی نگاہیں ٹکی ہیں۔

ہندوستان کا آج کا شیڈول:

ایتھلیٹکس:

  • مکسڈ میراتھن ریس واک رِلے – سورج پنوار- پرینکا گوسوامی – صبح 11.00 بجے
  • مردوں کی اونچی کود کوالیفکیشن – سرویش کُشارے – دوپہر 1.35 بجے
  • ویمنس 100 میٹر ہرڈلس ریس راؤنڈ 1 – جیوتی یاراجی – دوپہر 1.45 بجے
  • ویمنس جیولن تھرو کوالیفکیشن – انّو رانی – دوپہر 1.55 بجے
  • مینس ٹریپل جمپ کوالیفکیشن – عبداللہ ابوبکر اور پروین چترویل – رات 10.45 بجے
  • مردوں کی 3000 میٹر اسٹیپچیز فائنل – اویناش سابلے – دیر رات 1.13 بجے

گولف:

  • ویمنس انڈیوجوئل اسٹروک پلے راؤنڈ 1 – ادیتی اشوک اور دِکشا ڈاگر – دوپہر 12.30 بجے

ٹیبل ٹینس:

  • ویمنس ٹیم (شریجا اکولا، منیکا بترا ارچنا کامتھ) کوارٹر فائنل – ہندوستان بمقابلہ جرمنی: دوپہر 1.30 بجے
  • ویٹ لفٹنگ 49 کیلو گرام - میرا بائی چانو – رات 11.00 بجے۔

کشتی:

  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام راؤنڈ آف 16 – انتم پنگھال بمقابلہ جینیپ یتگل – دوپہر 2.30 بجے
  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام کوارٹر فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – شام 4.20 بجے
  • ویمنس فری اسٹائل 53 کیلوگرام سیمی فائنل (کوالیفکیشن کی بنیاد پر) – رات 10.25 بجے
  • ویمنس فری اسٹائل 50 کیلوگرام گولڈ میڈل میچ – ونیش پھوگاٹ بمقابلہ سارا این ہلڈبرانٹ – دیر رات 12.30 بجے

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو اسی کی زمین پر دی 0-2 سے شکست، رقم کی نئی تاریخ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی جب شروعات ہوئی تو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی ہی زمین پر ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیت پائے گی۔ آج دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

ونیش پھوگھاٹ کا دہلی ایئرپورٹ پر پُرجوش خیرمقدم، پہلوان بیٹی کی آنکھوں سے نکلے آنسو

ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ پیرس سے وطن واپس آگئی ہیں۔ ہفتہ کی صبح ملک واپسی پر دہلی ایئر پورٹ پر ان کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ تمغہ سے محروم ہونے کے باوجود پورے ملک کا دل جیت چکی ونیش کا استقبال خوب ناچ گانے اور ڈھول باجے سے ہوا۔ ہم وطنوں کی اس محبت کو دیکھ کر وہ کافی جذباتی ...

ونیش پھوگاٹ معاملہ: بھلے ہی بی جے پی اس فیصلے سے خوش ہو لیکن ملک غمگین ہے: سنجے سنگھ

ہندوستانی خاتون پہلوان  ونیش پھوگاٹ کی میڈل حاصل کرنے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔ عدالت برائے ثالثی برائے کھیل (سی اے ایس) نے ان کی نااہلی کے خلاف ان کی اپیل مسترد کر دی ۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

شمالی ہندوستان میں شدید مانسون بارش، سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

دہلی، اتر پردیش اور شمالی ہند کے دیگر علاقوں میں مانسون کی بارشیں شدید ہو گئی ہیں۔ اتر پردیش میں بارش کا سلسلہ بلا توقف جاری ہے، جبکہ دہلی این سی آر میں رات بھر ہونے والی بارش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبی جماؤ کا سنگین مسئلہ ...

ہریانہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں 21 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ اس فہرست میں کویتا دلال کو جولانہ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ جوگا سنگھ لاڈوا سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جموں و کشمیر انتخابات: ریاستی بی جے پی کے نائب صدر نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی نائب صدر پون کمار کھجوریا پارٹی کی جانب سے انہیں امیدوار نہ بنانے پر ناراض ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی دوڑ میں شامل ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق، کھجوریا بدھ کے روز ادھم پور ایسٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی ...