پیرس اولمپکس اختتامی تقریب: 100 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ فنکار دیں گے پرفارمنس، آسمان میں ہوگا لائیو شو

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2024, 10:41 AM | اسپورٹس |

پیرس، 11/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) 26 جولائی سے شروع ہونے والا پیرس اولمپکس 2024 اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اب اس کے اختتامی تقریب پر بھی پوری دنیا کی نظر ہوگی۔ جس طرح افتتاحی تقریب کے وقت کھلاڑیوں کی پریڈ سین ندی پر کرائی گئی تھی اب اختتامی تقریب کے دوران کیا کچھ نیا ہونے والا ہے اس کی جستجو شائقین میں ہے۔ تقریب میں 100 سے زیادہ عالمی شہرت یافتہ فنکار اپنی پرفارمنس دیں گے جس میں ایکروبیٹ، ڈانسر اور سرکس کے آرٹسٹ شامل ہیں۔ موسیقی کی تقریب میں اِسنوپ ڈاگ، سیلن ڈیون، بِلی اِلیش اور ریڈ چلی پیپرس نامی راک بینڈ اپنی پرفارمنس دینے والے ہیں۔ اختتامی تقریب کے آرگنائزرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔

اختتامی تقریب پیرس کے سب سے بڑے اسٹیڈیم اسٹاڈ ڈی فرانس میں منعقد ہوگی۔ اس اسٹیڈیم میں ایک ساتھ تقریباً 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق 12 اگست کو رات 12.30 بجے اختتامی تقریب کا آغاز ہوگا جو 2 گھنٹے تک چلنے کا امکان ہے۔

تقریب میں پرانی روایت کے تحت 2028 لاس اینجلز اولمپکس کے آرگنائزرس کو اولمپک کا پرچم دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکی موسیقار ‘HER’ امریکی قومی ترانہ (National Anthem)  گائیں گی۔ آسمان میں بھی پرفارمنس ہوگی۔ افتتاحی تقریب کی طرح ہی اس میں بھی ایک ڈاکیومنٹری دکھائی جائے گی جس میں ماضی، حال اور مستقبل کی ایک جھلک ہوگی۔

ہندوستان کی بات کی جائے تو جہاں ایک طرف افتتاحی تقریب میں پی وی سندھو اور شرت کمل کو پرچم بردار بنایا گیا تھا تو وہیں اختتامی تقریب میں منو بھاکر اور پی آر شریجیش کو ملک کا پرچم بردار بنایا گیا ہے۔ منو بھاکر نے 2 برانز میڈل جیتے ہیں جبکہ شریجیش برانز میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہیری بروک کا پاکستان کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری کا کارنامہ

ہیری بروک نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن شاندار ریکارڈ ٹرپل سنچری بنائی۔ یہ 34 سال بعد انگلینڈ کی جانب سے ٹرپل سنچری بنانے کا پہلا موقع ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہیری بروک ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

رنکو اور ریڈی کے طوفانی کھیل سے بنگلہ دیش کو شکست، ہندوستان نے ٹی-20 سیریز جیت کر 3 نئے ریکارڈ بنائے

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج دہلی میں منعقد ہوا، جہاں رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی کی شاندار کارکردگی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ پہلے ٹی-20 میچ میں فتح حاصل کرنے والی ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز پر کنٹرول حاصل کر لیا ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...