اڈیشہ ٹرین حادثہ: مردہ گھر بنائے گئے اسکول میں اب بچوں کو بھیجنے کے لیے تیار نہیں والدین

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2023, 9:52 AM | ملکی خبریں |

بھونیشور،9/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں گزشتہ ہفتہ ہوئے دردناک ٹرین حادثہ میں 288 لوگوں کی اپنی جان گنوا دی تھی۔ حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن چلایا گیا تھا اور بچاؤ ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا تھا جبکہ مہلوکین کی لاشوں کو پاس کے ہی ایک اسکول میں رکھا تھا۔ یعنی اسکول کو عارضی ’مردہ گھر‘ بنایا گیا تھا۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اسکول میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ نہ ہی بچے اسکول پڑھنے کے لیے جانا چاہتے ہیں اور نہ ہی سرپرست انھیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ کئی والدین نے تو اپنے بچوں کا اسکول بدلنے کی بات تک کہہ ڈالی ہے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیشہ کے بہناگا ہائی اسکول کی عمارت کو حادثہ کے بعد عارضی طور پر مردہ گھر میں بدل دیا گیا تھا۔ 2 جون کو ہوئے حادثے کے بعد لاشوں کو سب سے پہلے 65 سال قدیم اس اسکول کی بلڈنگ میں رکھا گیا تھا، پھر بعد میں بھونیشور منتقل کر دیا گیا تھا اور اسکول احاطہ کو صاف کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود طلبا اور سرپرست خوفزدہ ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ بھولنا مشکل ہے کہ اسکول کی عمارت میں اتنی ساری لاشیں رکھی ہوئی تھیں۔

بہناگا ہائی اسکول کی پرنسپل پرمیلا سوین نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’طالب علم ڈرے ہوئے ہیں۔ اسکول مینجمنٹ نے اسکول احاطہ میں روحانی پروگرام منعقد کرنے اور کچھ پوجا کا بھی منصوبہ بنایا ہے تاکہ بچوں اور ان کے والدین کو ڈر پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ لوگ اسکول کی بلڈنگ گرا کر نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔

اسکولی طلبا اور سرپرستوں میں دہشت کی بات سامنے آنے کے بعد اسکول اور عوامی تعلیم محکمہ نے بالاسور کے ضلع کلکٹر دتاترے بھاؤ صاحب شندے کو اسکول کا دورہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ دورہ کے بعد ضلع کلکٹر دتاترے بھاؤ صاحب شندے نے بتایا کہ انھوں نے اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین، پرنسپل اور دیگر ملازمین کے ساتھ ہی مقامی لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ وہ اس عمارت کو گرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پرانی عمارت کو گرا کر اس کی نئی سرے سے تعمیر کی جائے تاکہ بچوں کو کلاسز میں جانے کے بعد کوئی ڈر یا خوف نہ ہو۔ ضلع کلکٹر کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایس ایم سی سے ڈھانچہ گرانے کے ان کے مطالبہ کے بارے میں ایک تجویز پاس کرنے اور اسے حکومت کو بھیجنے کو کہا ہے۔ اسکول کی عمارت پرانی ہے، اکثر سیلاب کے دوران لوگوں کو پناہ دینے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اسکول کی نوتعمیر کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...