مظاہروں میں پیرا میڈیکل عملہ  کو بھی گرفتار کیا گیا: عراقی انسانی حقوق کمیشن

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:57 PM | عالمی خبریں |

 دبئی، 2دسمبر(آئی این ایس انڈیا) عراق میں انسانی حقوق کے کمیشن نے اتوار کی شام بتایا ہے کہ کمیشن کی ٹیم کی جانب سے بغداد میں سرکاری انٹیلی جنس کے زیر انتظام ایک ٹھکانے کے دورے کے دوران طبی معاونین، یونیورسٹی طلبہ اور سرکاری ملازمین کو زیر حراست دیکھا گیا۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ان افراد کو مظاہروں کے پس منظر میں حراست میں لیا گیا ہے۔ کمیشن نے سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔عراقی مظاہرین نے ابتدا میں روزگار کے مواقع اور بنیادی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں یہ صورت حال غیر معمولی شکل اختیار کر گئی اور عوامی مطالبات میں بدعنوانی کے مورد الزام ٹھہرائی گئی حکومت اور سیاسی اشرافیہ کی رخصتی کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ سیکورٹی فورسز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے واسطے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس کے نتیجے میں جانی نقصان سامنے آیا۔دوسری جانب جنوبی صوبے ذی قار میں کئی روز کی کشیدگی اور خون ریز پرتشدد کارروائیوں کے بعد عراقی فوج میں الرافدین آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل جبار الطائی نے صوبے کی سیکورٹی کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ صوبے کے مرکز ناصریہ شہر میں صرف جمعرات اور جمعے کے دوران 47 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔ قبائل سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے بیرونی عناصر کی دراندازی کے اندیشے کے سبب شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بنا لیا۔حالیہ شورش زدہ حالات 2014 میں عراق اور شام کی وسیع اراضی پر داعش تنظیم کے جنگجوؤں کے کنٹرول کے بعد سے عراق میں سب سے بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔عراقی مظاہرین کو جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے ایران نواز حکومت کا سامنا ہے جس پر عراق کی تیل کی دولت لٹانے کا الزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...