بہار ضمنی انتخاب: سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کانگریس کی حمایت کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2021, 10:55 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 23؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اسمبلی کی دو سیٹ پر ضمنی انتخاب سے ٹھیک پہلے جمعہ کو جن ادھیکار پارٹی (جاپ) کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے بہار ریاستی کانگریس صدر مدن موہن جھا نے جمعرات کو پپو یادو کو خط لکھ کر حمایت کا مطالبہ کیا تھا۔ پٹنہ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ کانگریس بہار کو بچانے کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ کسانوں اور مزدوروں کی لڑائی لڑ رہی ہے۔ اس وجہ سے بہار کو بچانے کے لیے انھوں نے ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کانگریس مہاگٹھ بندھن سے الگ ہو کر پوری طاقت کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

پپو یادو نے بتایا کہ جاپ کی قومی کمیٹی کی جمعہ کو میٹنگ ہوئی، جس میں اتفاق رائے سے تاراپور اور کشیشور استھان اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار کے حق میں حمایت دینے کا فیصلہ لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی کے سبھی لیڈر ابھی سے تاراپور اور کشیشور استھان میں انتخابی تشہیر میں لگ جائیں گے۔ پپو یادو بھی 26، 27 اور 28 اکتوبر کو دونوں اسمبلی میں انتخابی تشہیر کریں گے۔

جاپ لیڈر نے اپوزیشن (آر جے ڈی) پر ناکارہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کبھی سڑکوں پر نہیں اترتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا بی جے پی سے داخلی اتحاد ہے۔ بہار کی حالت بہت ہی خراب ہے۔ جموں و کشمیر میں بہاریوں کا قتل ہو رہا ہے۔ آج بھی ہزاروں بہاری کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہار حکومت وہاں سے بہاری مزدوروں کو واپس لانے میں نااہل ہے تو جاپ اپنی مدد سے بہاریوں کو واپس لائے گی۔ انھوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہے۔ کانگریس اس عوام مخالف حکومت کے خلاف سڑکوں پر لڑائی لڑ رہی ہے۔ جن ادھیکار پارٹی آنے والے وقت میں کانگریس کے ساتھ مضبوطی سے مرکز میں بیٹھی حکومت کے خلاف لڑائی لڑے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں کورونا کے 9,765 نئے کیسز، 477 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل 9,765 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ملک میں کووڈ متاثرین کی کل تعداد اب تک بڑھ کر 3 کروڑ 46 لاکھ 06 ہزار 541 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کووڈ کی وجہ سے کل 477 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں کووڈ سے اب تک کل 4 لاکھ 69 ہزار 724 ...

اومیکرون کے بڑھتے خطرے کے باعث حکومت نے کہا: 11 ممالک کو خطرے کے زمرے میں رکھا گیا، ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ لازمی

دنیا بھر میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان، حکومت ہند نے بیداری کے طور پر کئی قدم اٹھائے ہیں۔ ان میں سے ایک ان متاثرہ ممالک سے سفر کرنے والے لوگوں کی سخت اسکریننگ ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے دوران جمعرات کو کہا کہ حکومت ...

شفیق الرحمن برق کے بیان پردہلی پولیس میں شکایت درج

دہلی کے ایک وکیل نے جمعرات کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے لوک سبھا ایم پی شفیق الرحمان برق کے خلاف رام مندر کی تعمیر کے بارے میں ان کے حالیہ بیان پر دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے مطابق شفیق الرحمان برق نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ رام مندر زبردستی بنایا جا رہا ...

تقریباََسبھی پارٹیاں بی جے پی کے ساتھ سرکاربناچکی ہیں، دگ وجے سنگھ نے ممتابنرجی کوآئینہ دکھایا،کانگریس کے بغیر مضبوط اتحاد ممکن نہیں

ایسالگتاہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بالواسطہ بی جے پی کوفائدہ پہونچانے کی ڈگرپرچل رہی ہیں۔ اپوزیشن کے درمیان اختلاف کوہوادیتے ہوئے وہ کانگریس مکت بھارت کی طرف بڑھ رہی ہیں جوبی جے پی کابھی مشن ہے ۔