ایشیائی بلیڈیئرس چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے پنکج اڈوانی
یانگون ،24؍ مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کئی بار کے عالمی اور ایشیائی چمپئن پنکج اڈوانی نے 17 ویں ایشیائی بلیڈرس چمپئن شپ کے فائنل میں داخل ہوگئے۔ اڈوانی نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی کھلاڑی اونگ ایچٹے کو 5-1 سے شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں دھوج ہریا کو 5-1سے شکست دی۔فائنل میں اڈوانی کا سامنا بی بھاسکر اور روپیش شاہ کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔خواتین کی اسنوکر مقابلے میں کیرات بھنڈال کو کانسی سے اکتفا کرنا پڑا جو تھائی لینڈ کی سرپاپورنسے 0-3 سے ہار گئی۔دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان کی امی کمانی کا سامنا ہانگ کانگ کی کاکاوان سے ہوگا۔