پنج شیر کی جنگ میں نیا موڑ، طالبان کے ٹھکانوں پر نامعلوم فوجی طیاروں کا حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2021, 6:08 PM | عالمی خبریں |

کابل،7؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) افغانستان اور پنج شیر پر پیر کے روز طالبان کے قبضے کا دعویٰ کرنے کے بعد گزشتہ رات کو ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی۔ کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پنج شیر میں طالبان کے ٹھکانوں پر نامعلوم فوجی طیاروں کے ذریعہ ہوائی حملے کیے گئے ہیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ طالبان کے ٹھکانوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ کچھ غیر ملکی رپورٹروں نے پنج شیر کے ڈپٹی گورنر کے حوالے سے علاقے میں زبردست لڑائی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ یہ ہوائی حملے کس کی جانب سے کیے گئے ہیں؟

پنج شیر میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کی خبر افغانستان کے صحافی اور وہاں کی میڈیا کے ذریعہ دی گئی ہے۔ حالانکہ اب تک یہ صاف نہیں ہے کہ یہ جنگی طیارے کس ملک کے تھے۔ محمد السلمانی کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ نامعلوم طیارہ طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کر بھاگے اور ریزسٹینٹ فورسز والے علاقے میں چلے گئے۔ یہ کس نے کیا، روس یا تاجکستان؟

فی الحال طالبان پر حملہ کس نے کیا ہے یہ معلوم نہیں چل سکا ہے۔ لیکن افغانستان کے کئی صحافی اس حملے کو لے کر قیاس لگا رہے ہیں۔ ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق وہاں کے صحافی جو قیاس لگا رہے ہیں، ان میں تاجکستان کا نام سب سے اوپر آتا ہے۔ کیونکہ احمد مسعود کا ان دنوں تاجکستان میں ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا تھا، اس وقت افغان فوج کے کئی فوجی، جنگی طیارہ یہاں سے نکل کر تاجکستان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

تاجکستان وقت وقت پر ناردرن الائنس اور طالبان مخالف گروپوں کا ساتھ دیتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طالبان پر ہوئے اس طرح کے نامعلوم حملے کو لے کر سب سے پہلے نظر اس کی طرف مڑی ہے۔ اس سے قبل طالبان کے جنگجوؤں نے پیر کو پنج شیر کے آٹھ اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ بڑی تعداد میں طالبانی جنگجو پنج شیر میں گھس کر باغی گروپ کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا اور گورنر آفس کے باہر طالبان نے اپنا پرچم لہرا دیا تھا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ آف افغانستان (این آر ایف اے) کی قیادت کر رہے احمد مسعود اور سابق نائب صدر امراللہ صالح پڑوسی ملک تاجکستان بھاگ گئے ہیں۔ لیکن مسعود نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس کے علاوہ کوئی تفصیل نہیں دی۔ مسعود نے کہا کہ طالبان کی جیت کا دعویٰ جھوٹا ہے اور ہماری جنگ جاری ہے۔ انھوں نے لوگوں سے پورے افغانستان میں طالبان کے خلاف بغاوت کرنے کی اپیل کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔