شموگہ اور چکمنگلورسمیت کئی علاقوں میں دھماکے دار آواز کے ساتھ زمین تھرّا اُٹھی؛ کیا یہ زلزلہ تھا یا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd January 2021, 1:08 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 21 جنوری (ایس او نیوز)    پڑوسی ضلع شموگہ اور چکمنگلور میں رات قریب 10:25 بجے  دھماکے دار آواز کے ساتھ زمین تھرّا نے کی اطلاع موصول ہوئی  ہے  جس  سے عوام میں شدید خوف وہراس کی لہر پیدا ہوگئی اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

شموگہ سے ذرائع نے بتایا کہ  کسی طرح کا دھماکہ ہونے کی آواز کے ساتھ زمین  میں کپکپاہٹ پیدا ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں کئی مکانوں  کی چھتوں کو نقصان پہنچا، کئی مکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر گرگئے،  گھروں کے باہر پارک کی ہوئی سواریوں کے گلاس ٹوٹ گئے ، البتہ زائد نقصان کی کوئی اطلاع  دیر رات تک  موصول نہیں ہوئی۔

زمین ہلنے کے ساتھ ہی لوگوں کو لگا  کہ زلزلہ آیا ہے،  اس لئے لوگ مارے خوف  کے  گھروں سے باہر نکل آئے، مگر ابھی تک  اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا چھوٹے پیمانے کا زلزلہ آیا تھا یا زلزلے کا جھٹکا تھا  یا پھر  کچھ اور تھا۔

اس تعلق سے بعض ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ زلزلہ نہیں تھا بلکہ  آسمان میں دو ستارے آپس میں ٹکرانے سے ایسا ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان میں دمدار ستارے اکثر ایک دوسرے سے ٹکراتے رہتے ہیں جس سے روشنی پیدا ہوتی ہے ، چونکہ یہ ٹکراو آسمان پر کافی بلندی پر ہوتی ہے، اس لئے آواز نیچے تک نہیں پہنچ پاتی،  مگر اس بار  روشنی کے ساتھ ساتھ ٹکرانے کی  دھماکے دار آواز بھی  سنائی دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا  ممکن ہے کہ اس بار کافی بڑا  دمدار ستارہ دوسرے ستارہ سے ٹکڑا گیا ہو یا یہ ستارے کافی نیچے آکر ٹکرائے ہوں جس کے نتیجے میں  آواز سنائی دی اور دھماکے دار آواز سے زمین بھی تھرّا اُٹھی۔  فی الحال ماہرین  جانچ میں لگے ہوئے ہیں  اور حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔

اس دوران  سوشیل میڈیا پر شموگہ کے ہونسوڑ میں ایک ڈائنامیڈ سے بھری لاری میں دھماکہ ہونے کی خبر بھی سامنے آرہی ہے اور ایسا بھی کہا جارہا ہے کہ اسی  دھماکے سے زمین تھّرا اُٹھی تھی، بتایا جارہا ہے کہ لاری میں دھماکہ ہونے سے  بہارسے تعلق رکھنے والے 15  مزدوروں کی موت بھی واقع ہوئی ہے،  مگر اس بات کی بھی تصدیق ہونی  ابھی   باقی ہے۔

بتایا جارہا                                                                           ہے         کہ  آواز کے ساتھ  زمین کی کپکپاہٹ  ضلع اُترکنڑا  کے سداپور میں بھی  محسوس کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...