مہاراشٹر: بیڑضلع میں تین سال میں 4605 خواتین کی بچہ دانی نکالی گئی، تفتیش کا حکم 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2019, 12:51 PM | ملکی خبریں |

بیڑ،20/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں گزشتہ تین سال میں 4605 خواتین کی بچہ دانی نکالی گئی۔ وزیر صحت ایکناتھ شندے نے منگل کو اسمبلی میں اس کی اطلاع دی۔ شندے نے بتایا کہ وزارت صحت کے چیف سکریٹری کی صدارت میں قائم ایک کمیٹی اس معاملہ کی تفتیش کرے گی۔شیوسینا ممبر اسمبلی گورہے نے قانون ساز کونسل میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بیڑ ضلع میں گنے کے کھیت میں کام کرنے والی خواتین کی بچہ دانی نکالی گئی،تاکہ حیض کے باعث ان کے کام میں رکاوٹ نہ آئے۔چیف سکریٹری قیادت والی کمیٹی میں 3ماہر امراضِ خواتین اور بعض خواتین رکن اسمبلی ہوں گی۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ریاستی حکومت نے تمام ڈاکٹروں کو حکم دیا تھا کہ وہ غیر ضروری طور پر بچہ دانی نہ ہٹا دیں۔ قومی خواتین کمیشن نے اپریل میں اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...