بنگلور ٹرف کلب بند کیا جائے: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لیز معاہدہ 2009 میں ختم ہوگیا تھا، ریاستی حکومت کو بقایا کرایہ وصول کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2019, 11:23 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21/نومبر(ایس او  نیوز) بنگلور ٹرف کلب (بی ٹی سی) شہر میں گھوڑوں کی ریس کا اہتمام کرتا ہے- گزشتہ ہفتہ ریس کے دوران ریس کورس میں ہوئی چھڑپوں کے بعد مذکورہ کلب اخبارات کی سرخیوں میں چھایا رہا ہے- شہر کے قلب میں واقع ریس کورس میدان کو شہر سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے- لیکن اب تک ریاست کی کسی بھی حکومت نے بی ٹی سی کو شہر کے باہر منتقل کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے- ریاست کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ریس کورس میدان بند کرنے کی ہدایت دی ہے- بتایا جاتا ہے کہ ریس کورس میدان کے استعمال کے لئے ریاستی حکومت اور بنگلور ٹرف کلب کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا- سال 2009 میں ختم ہوچکا ہے- پی اے سی نے کہا ہے کہ 2009 کے بعد سے بی ٹی سی کی جانب سے اس جگہ پر گھوڑوں کی ریس کا اہتمام غیر قانونی ہے-پی سی اے کے چیرمین ایچ کے پاٹل نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں ریس بند کیا جائے- ایچ کے پاٹل دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی اے سی کی جانب سے ٹرف کلب کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا- کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا ہے کہ ریس کورس میدان میں گھوڑ سواری اور دیگر سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں - اس سلسلے میں پی اے سی کے اجلاس میں قرار داد پاس کی گئی ہے- اجلاس میں ریاستی محکمہ تعمیرات عامہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری رجنش گوئل بھی شریک تھے- انہیں بھی پی اے سی کے فیصلہ کی اطلاع دی گئی ہے- پی اے سی کے مطابق ٹرف کلب کی طرف سے تقریباً 32.86 کروڑ روپئے کرایہ واجب الادا ہے- یہ رقم سال 2011 سے 2018 تک ریس کورس میدان کا ماہانہ کرایہ ہے- جو ٹرف کلب نے اب تک ریاستی حکومت کو ادا نہیں کیا ہے- ریس میدان کی لیز کے لئے ریاستی حکومت اور ٹرف کلب کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا اس کے مطابق ٹرف کلب کو ہونی والی آمدنی کی 2فیصد رقم ریاستی حکومت کو کرایہ کے طور پر ادا کرنی تھی- پی اے سی نے حساب لگایا ہے کہ کل واجب الادا کرایہ کی رقم 32.86 ہے جبکہ ٹرف کلب سالانہ صرف 5لاکھ روپئے ادا کیا ہے- پی اے سی نے ریاستی حکومت کوبقایا رقم وصول کرنے کی بھی ہدایت دی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...