پال گھر:سادھوؤں کے قتل کی سی بی آئی یا این آئی اے جانچ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پال گھر دوسادھوؤں کے قتل سے متعلق سی بی آئی یا این آئی اے جانچ درخواست پرپیر کو سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی ہوگئی۔ آئندہ ہفتے اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوگی۔

سپریم کورٹ میں سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کو موخر کیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں مہاراشٹرا حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ تمام قصوروار پولیس افسران کو سزا دی گئی ہے یا خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔

مہاراشٹر پولیس نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے۔ مہاراشٹرا پولیس نے سی بی آئی تحقیقات کے مطالبے کی مخالفت کی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ درخواست خارج کرنے کے ساتھ ہی درخواست گزار پر بھی جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے۔

ریاستی سی آئی ڈی مکمل تحقیقات کے بعد پہلے ہی دو چارج شیٹ داخل کرچکی ہے۔ یہ چارج شیٹ عدالت میں بھی دائر کی گئیں ہیں۔ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی جو اپنی ذمہ داری میں لاپرواہ پائے گئے۔

اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر آنندرا شیوجی کالے جو محکمانہ انکوائری میں قصوروار پائے گئے تھے ان کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر رویندرا دنکر سالونکے اور ہیڈ کانسٹیبل نریش دھونڈی کو لازمی ریٹائرمنٹ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاپرواہی کے مرتکب 15 دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی دو، تین سال کی تنخواہ نصف دینے کے طور پر سزا دی گئی ہے۔دراصل سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اس کیس کو سی بی آئی میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے مہاراشٹر پولیس سے تفتیش کی تھی اور کہا تھا کہ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟ نیز اس کیس میں دائر چارج شیٹ کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...