اسرائیلی جیل میں بند ایک فلسطینی قیدی کی 140 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری

Source: S.O. News Service | Published on 3rd January 2022, 1:35 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تل ابیب، 3؍ جنور ی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اسرائیلی جیل میں بے گناہی کی سزا بھگتنے والے ایک فلسطینی قیدی کی مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے طبعیت کافی بگڑ چکی ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدی نے خود کو کسی الزام یا ٹرائل کے بغیر جیل میں رکھے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر پچھلے 4 مہینوں سے بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فلسطینی شخص ہاشم ابوحواش کو بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے حراست میں رکھا گیا ہے اور وہ 5 بچوں کا باپ ہے۔

ابو حواش کی بے گناہی میں قید کی سزا کاٹنے اور اس کی طبعیت ناساز ہونے پر فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس کی رہائی کے لیے مظاہرے کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ’انتظامی حراست‘ کے تحت مشکوک افراد کو ان کے خلاف الزامات یا ثبوت سے مطلع کیے بغیر 6 ماہ تک قید کیا جا سکتا ہے اور اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی کی حالت بہت زیادہ تشویش ناک ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے ابو حواش سے ملاقات کی تو اسے تشویش ناک حالت میں پایا۔ عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدی کی طبیعت میں بہتری لانے کے لیے ماہر طبی عملے کی نگرانی کی ضرورت ہے، وہ پچھلے 140 دنوں سے کھانا نہیں کھا رہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک رکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل جس طرح انتظامی حراست کے ہتھیار کو استعمال کر رہا ہے، یہ سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوحواش ان 550 قیدیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اسرائیل نے انتظامی حراست کے ضابطے کے تحت قید کر رکھا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سعودی حکومت کا ایسا اصول جس کے سبب 10 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے ملازمت چھوڑ دی

  مملکت سعودی عرب میں 2018 کے آغاز سے 2021 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 45 ماہ کے اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی ملازمین اپنی ملازمتیں چھوڑ آئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملازمین کی یہ تعداد ملک میں غیر ملکی ملازمین کی کل تعداد کا 10 فیصد ہے۔

ایئر انڈیا نے کیا 5 جی معاملہ پر امریکہ کے لئے پروازوں میں تخفیف کا اعلان

ایئرانڈیا سمیت کئی بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے 5جی موبائل فون سروس اور پیچیدہ ہوا بازی ٹیکنالوجیز کے درمیان مداخلت کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث بدھ سے امریکہ کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس نے دہلی سے امریکہ میں سان فرانسسکو، شکاگو اور جے ایف کے ...

امیکرون کے بعد مزید نئے ویرینٹ کا امکان: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض ختم نہیں ہوا ہے اور اومیکرون کے بعد بھی نئی شکلیں سامنے آنے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ ...

’کورونا سے شفایاب ہونے کے بعد بھی کئی لوگوں کو مہینوں تک آرام نہیں!‘ 40 فیصد افراد کو کسی نہ کسی مسئلہ کا سامنا

دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد بھی مہینوں تک لوگوں کو آرام نہیں ملتا اور وہ کووڈ کے بعد کی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں گئی تحقیق کے بعد کہا گیا کہ دنیا ...

ہندوستان میں مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں، کورونا کو روکنے کیلئے موجودہ اقدامات کافی، مکمل لاک ڈاؤن سے فائدے کم، نقصانات زیادہ:ڈبلیو ایچ او

ہندوستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے باوجود فی الحال مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے- یہ بات ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)نے کہی -

یوپی میں سردی کا ستم جاری، بارش کے آثار

 اترپردیش میں گھنے کہرے، گلن بھری ٹھنڈ اور شیت لہر سے بدھ کو بھی معمولات زندگی متاثر رہی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹوں میں ریاست کے کئی مقامات پر بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ ریاست کے کئی علاقے دیر رات سے گھنے کہرے کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔

کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت اترپردیش انتخابات کے لئے کانگریس قانونی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر مقرر

ضلع اُترکنڑا کے کاروار سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ دیو دت کامت کو اتر پردیش انتخابات میں کانگریس پارٹی کی قانونی کورآرڈی نیشن کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے

ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر زوردار دھماکہ، 3 ہلاک، متعدد زخمی

ممبئی  میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ،یہاں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زور دار دھماکہ ہواجس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی ...

بھٹکل میونسپالٹی کی کارپرعائد کیا گیا 500 روپیہ جرمانہ؛ کار کے اسٹیکرس نکال دئے گئے

بھٹکل ٹاون میونسپالٹی پہنچ کر اسسٹنٹ آر ٹی او نے میونسپالٹی کی کار کے تین اسٹیکرس سمیت کرناٹک سرکار کا ایمبولم لگا ہوا اسٹیکر بھی نکال دیا اور اس تعلق سے میونسپالٹی پر 500 روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کردیا، واردات آج بدھ صبح قریب دس بجے پیش آئی ہے۔