ہندوستان سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے عمران کی اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 1:00 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،23/جنوری(ایس او نیوز/یو این آئی) اقتصادی تنگی کا سامنا کر رہے پاکستان نے ہندوستان سے تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے اقوام متحدہ اور امریکہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں ہندوستان کے ساتھ جنگ جیسے کشیدہ حالات نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ اور امریکہ کو دونوں جوہری ہتھیار والے ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

روزنامہ’ ڈان ‘کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں منعقد عالمی اقتصادی فورم (ڈبليوای ایف) کے اجلاس سے الگ بدھ کو بین الاقوامی میڈیا کونسل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ ہندوستان اپنے گھریلو احتجاج ومظاہروں سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحد پر کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا’’دو جوہری ہتھیار والے ممالک کبھی جنگ کے بارے میں نہیں سوچ سکتے لہذا اقوام متحدہ اور امریکہ کو اس سمت میں قدم اٹھانے چاہئے‘‘۔

عمران خان نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو کنٹرول لائن کے قریب جانے دینے کابھی مطالبہ کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہندوستان کے ساتھ ان کے ملک کا تعلقات بہتر ہو جائیں گے تب دنیا کو پاکستان کی صحیح اقتصادی صلاحیت کا احساس ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ امن اور استحکام کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا’’بدقسمتی کی بات ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، لیکن جب یہ معمول پر آئیں گے تو دنیا کو پاکستان کی اسٹریٹجک اقتصادی صلاحیت کے بارے میں پتہ چلے گا‘‘۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...