بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی درانداز ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2021, 5:33 PM | ملکی خبریں |

امرتسر،7؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب میں انڈین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور امرتسر دیہی پولیس کی مشترکہ مہم کے تحت ایک پاکستان درانداز کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ بی ایس ایف افسر منگل اور بدھ کی درمیانی شب بی ایس ایف جوان ہندوستان کی نگرانی والی چوکی ککڑ میں گشت کر رہے تھے۔ اسی دوران جوانوں نے کانٹوں کی باڑھ کے نزدیک کچھ ہلچل دیکھی۔

پولیس نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار اورمنشیات کے ساتھ ایک شخص دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔ جوانوں کے انتباہ دینے کے بعد حفاظتی دستوں کی گولی باری میں اسے مار گرایا گیا۔ حفاظتی دستوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔ اس کے قبضے سے دو اے کے 47 اسالٹ، دو میگزین، 22 کلو گرام ہیروئن، ایک موبائل فون، پلاسٹک کا پائپ اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

اس معاملے میں تھانہ لوپوکے نے گورداس پور کے دو اسمگلر جگدیش بھورا اور جسپال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جگدیش بھورا اس وقت بیلجیئم میں ہے اور ملک مخالف سازشوں میں ملوث ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھورا کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلقات ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی پاکستانی اسمگلر بلال کو مہرہ بنا کر سرحد پار سے ہتھیاروں کی کھیپ بھیجنے کی سازش رچ رہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جسپال سنگھ کے آئی ایس آئی سے بھی تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ چار روز قبل بی او پی پُل موراں سے بی ایس ایف نے دو اے کے 47 اسالٹ سمیت میگیزین اور 30 ​​بور پستول سمیت کئی کارتوس برآمد کیے تھے۔ امکان ہے کہ بی ایس ایف کے افسران اس معاملے میں پاکستان رینجر کے عہدیداروں کے ساتھ فلیگ میٹنگ کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...