پاکستان ،ہندوستان سے مضبوط تعلقات کا خواہاں انسان چاند پر پہنچ چکا ہے ،کیا ہم کشمیرکا ایک مسئلہ حل نہیں کرسکتے ؟عمران خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th November 2018, 11:21 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

کرتار پور29؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان کی حکومت ’پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج اور ملک کے سارے ادارے آج ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے اور ہندوستان اگر ایک قدم بڑھے گا تو وہ دو قدم آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔مسٹر خان آج یہاں گردوارا دربار صاحب کو ہندوستان کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ہندوستان کی مرکزی وزیر ہرسمت کور بادل، ہردیپ سنگھ پوری، پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ پاکستان کے چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دیگر وفاقی وزرا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سرکاری عہدیدار اور مختلف ممالک کے سفارتکار بھی موجود تھے ۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ جب بھی ہندوستان جاتے تھے تو کہا جاتا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت ایک طرف ہے لیکن فوج دوستی نہیں ہونے دے گی ۔ لیکن آج میں یہ کہتا ہوں کہ بطور وزیرِاعظم، میری جماعت اور پورے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج، ہمارے سارے ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں، ہم ہندوستان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مسئلہ ایک ہے اور وہ کشمیر کا ہے ، انسان چاند پر پہنچ چکا ہے تو کیا ہم اپنا ایک مسئلہ حل نہیں کرسکتے ، اس کے لیے دونوں طرف ارادے والی قیادت چاہیے ، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگر ارادہ ہو تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔’’انہوں نے جرمنی اور فرانس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے جنگیں لڑی ہیں لیکن اب یہ ایک ساتھ ہیں اور اب یہ ایک دوسرے سے جنگ لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان نے گزشتہ 70سال سے جو وقت گزارا ہے اس میں دونوں جانب سے غلطیاں ہوئیں، ماضی سیکھنے کے لیے ہوتا ہے رہنے کے لیے نہیں لیکن ہم ایک قدم آگے بڑھ کردوقدم پیچھے چلے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہتے ہیں، اب ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں آگے بڑھنا ہے ۔پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان آج جہاں کھڑے ہیں،70سال سے یہی ماحول دیکھ رہے ہیں اور اس کے لیے دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں اور جب تک ماضی کی زنجیروں کو نہیں توڑیں گے صورتحال یہی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہندوستان سے مضبوط تعلقات چاہتا ہوں، برصغیر میں سب سے زیادہ غربت ہے ، برصغیر کی غربت ختم کرنے کے لیے سرحدیں کھولنا ہوں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں بہتری اس لیے چاہتا ہوں تاکہ اس خطے سے غربت کا خاتمہ کیا جائے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اصل سیاسی قیادت اگر یہ سوچے گی کہ غربت کس طرح ختم کرنی ہے تو ان کے سامنے یہ بات ہوگی کہ برصغیر میں غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ہند۔پاک تجارت بحال اور امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ہندوستان دوستی کا ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان2قدم آگے آئے گا۔عمران خان نے کہا کہ جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کے درمیان جنگ کی بات کرنا پاگل پن ہے اور جو یہ سوچے کہ ایٹمی جنگ جیتی جاسکتی ہے وہ بیوقوف ہے ۔انہوں نے کہا کہ‘‘ مجھے امید ہے کہ آئندہ پاک ہندوستان تعلقات اچھے ہوں گے۔ دونوں ممالک کے عوام دوستی چاہتے ہیں، اس کے لیے صرف قیادت کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ کرتارپور دربار کو بہتر سے بہترین کریں گے اور سہولتیں دیں گے ، جب بابا گرونانک کا550واں جنم دن آئے گا تو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...