شہاب چتورکا پیدل سفرحج،پاکستان بنارکاوٹ ، ویزاجاری کرنے سے کیاانکار،پنجاب کے شاہی امام کا شدید رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 4th October 2022, 10:50 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 4؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)شہاب چتور کا نام گزشتہ کچھ دنوں سے خوب موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے حج کے مقصد سے پیدل کیرلاسے سفر شروع کیا اور پرعزم ہو کر مکہ کی جانب بڑھتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان نے شہاب چتور کے قدم کو روک دیا ہے۔ یہ خبر نہ صرف افسوسناک ہے، بلکہ حیرت انگیز بھی ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ دہلی واقع پاکستانی سفارت خانہ نے شہاب سے وعدہ کیا تھا کہ انھیں ویزا مل جائے گا۔ لیکن اب جبکہ وہ واگھہ سرحد پر پہنچ گئے ہیں تو انھیں ویزا نہیں دیا جا رہا۔

اس سلسلے میں 2 اکتوبر کو مجلس احرار اسلام کے دفتر میں شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس میں انھوں نے بتایا کہ کیرلا سے مکہ پیدل حج کیلئے جا رہے شہاب چتور کو پاکستانی حکومت نے اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت دینے سے منع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شہاب ان دنوں پنجاب سے گزر رہے ہیں تو ان سے کئی بار ملاقات ہوئی۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہلی واقع پاکستانی سفارتخانہ نے پیدل حج کرنے جا رہے مسافر کو دھوکہ دیا ہے۔

دراصل پاکستان کے دہلی واقع سفارتخانہ نے پہلے تو شہاب چتور کو یقین دلایا تھا کہ آپ پیدل حج سفر شروع کر دیجیے، جب آپ ہندوستان- پاکستان سرحد کے قریب پہنچو گے تو آپ کو پاکستان کا ویزا دیا جائے گا۔ اس وقت پاکستانی سفارتخانہ نے یہ دلیل دی تھی کہ پہلے ویزا دینے سے اس کی مدت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے سرحد پر پہنچتے ہی شہاب چتور کو ویزا دے دیا جائے گا۔

شاہی امام پنجاب کا کہنا ہے کہ جب شہاب چتور تقریباً تین ہزار کلومیٹر پیدل سفر کر کے واگھہ بارڈر کے قریب پہنچ گئے ہیں تو پاکستانی حکومت نے اپنی عادت کے مطابق اب ویزا دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کے افسروں کے اس رویہ پر حیرت ہے۔ حالانکہ دھوکہ دینا پاکستان کی پرانی عادت ہے۔ شاہی امام نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے کبھی پاکستان حکومت سے کچھ نہیں چاہا۔ 75 سالوں میں پہلی بار ایک ہندوستانی مسلمان پیدل حج کیلئے جب مکہ جا رہا ہے تو پاکستان اس کو اپنی زمین سے گزرنے بھی نہیں دینا چاہتا۔

شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کا کہنا ہے کہ صرف اس لیے پاکستان کی حکومت شہاب چتور کو ٹرانزٹ ویزا نہیں دے رہی ہے کیونکہ وہ ایک ہندوستانی مسلمان ہے۔ پاکستان کو شرم آنی چاہیے۔ دنیا بھر میں اسلام کے نام پر ڈھنڈورا پیٹنے والا ملک شہاب چتور کے سفر حج کی راہ میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ای میل کے ذریعہ خط لکھ دیا ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی جگہ چین کے راستے مکہ جانے کیلئے حکومت ہند شہاب چتور کی مدد کرے، تاکہ پوری دنیا کے اسلامی ممالک کے سامنے پاکستان کا دوغلا چہرہ بے نقاب ہو سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔