کیا عمران خان ہوں گے پاکستان کے اگلے وزیراعظم ؟ ابتدائی برتری کو دیکھتے ہوئے عمران خان کے حامیوں نے شروع کیا جشن

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th July 2018, 1:25 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد(ایس او نیوز/ایجنسی ) پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شام 6 بجے ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہےاور میڈیا کی خبروں کے مطابق  اب تک موصول ہونے والے  نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ، میڈیا رپورٹس پر بھروسہ کریں تو   عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کو  قومی اسمبلی کی 105سیٹوں پر واضح برتری حاصل ہے ، نواز شریف کیمسلم لیگ ن 71 سیٹوں کے ساتھ دوسرے ،پاکستان پیپلز پارٹی 30 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل 10 سیٹوں پر برتری حاصل کئے ہوئے ہے ،14 آزاد امیدوار بھی واضح اکثریت کے ساتھ  میدان میں موجود ہیں ۔ الیکشن نتائج میں بڑے بڑے برج الٹنے کی خبریں آ رہی ہیں جبکہ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں  جو جماعت 50 فیصد یا 137 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی وہ آئندہ پانچ سالوں کے لیے پاکستان میں حکومت قائم کرے گی۔

عمران خان کے حامیوں کا جشن
الیکشن 2018میں تحریک انصاف کی برتری کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک بھر کے شہروں میں جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے 

میڈیا میں آرہی خبروں کے  مطابق جیسے جیسے تحریک انصاف کی واضح بر تری سے متعلق الیکشن 2018کے نتائج ٹی وی سکرین پر آرہے ہیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کارکن سڑکوں پر آگئے ہیں اور جشن منا رہے ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کے کارکن جشن منارہے ہیں اور آتش بازی کاشاندار سلسلہ شروع کردیا گیاہے جبکہ عمران خان کے آئندہ ممکنہ وزیر اعظم بننے کی خوشی میں کارکن مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلابھی رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہا اور جو افراد پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود تھے انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ۔

انتخابات کے دوران کئی حلقوں پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں اور ان جھڑپوں میں ایک شخص کی موت بھی واقع ہوئی ،جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں  40 کے قریب افراد ان جھڑپوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔آج ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں اور صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں کے لیے ملک بھر سے 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جانا تھا۔

واضح رہے کہ آج جن حلقوں میں انتخابات نہیں ہوئے ان میں قومی اسمبلی کے دو حلقے این اے 60 راولپنڈی اور این اے 103 فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی کے 78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل آباد، پی ایس 87 ملیر اور پی بی 35 مستونگ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...