سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 11:16 AM | اسپورٹس |

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن اب عبدالرزاق کے اس دعوے کی ہوا اڑتی نظر آرہی ہے، کیونکہ پاکستانی سلامی بلے باز احمد شہزاد پاکستان کرکٹ بورڈ کی رپورٹ میں بھی ڈوپنگ کے قصور وار پائے گئے ہیں اور اب ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلے بھی دو بار احمد شہزاد کی ڈوپ ٹسٹ کی کوشش کی، لیکن انہوں نے اس سے انکارکردیا۔ حالانکہ تیسری باراحمد شہزاد کو یہ ٹسٹ دینا ہی پڑا اور وہ اس میں ناکام ہوگئے۔

شہزاد نے ا ب تک پاکستان کے لئے 13 ٹسٹ، 81 ونڈے اور 57 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ ٹسٹ میچوں میں شہزاد نے 40.91 کے اوسط سے 982 رن بنائے ہیں، جس میں تین سنچری بھی شامل ہیں۔ ونڈے میچوں میں شہزاد نے 32.56 کے اوسط سے 2605 اور ٹی 20 میں 26.43 کے اوسط سے 1454 رن بنائے ہیں۔

ایسا پہلی بارنہیں ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ڈوپنگ میں پکڑا گیا ہو، اس سے پہلے پاکستان کے شعیب اختر،عبد الرحمن، رضا حسن، محمد آصف جیسے کھلاڑی بھی ڈوپ ٹسٹ میں ناکام ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سابق عظیم باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک

امریکہ کےکالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت 9دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نےاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی ...

بنگلورومیں چناسوامی اسٹیڈیم ڈے نائٹ کرکٹ میچ، ٹرافک نظام میں تبدیلی

بروز اتوار آج بنگلورمیں چناسوامی کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلے جارہے ہند آسٹریلیا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میچ کے پیش نظر کرکٹ اسٹڈیم کے اطراف پارکنگ نظام میں پولس نے چند تبدیلیاں کی ہیں اور میچ کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولت فراہم کی-

ہندوستان نے آسٹریلیاکو دوسرے میچ میں 36 رنوں شکت دیدی

سلامی بلے باز شیکھر دھون (96) ، کپتان وراٹ کوہلی (78) اور لوکیش راہل (80) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی عمدہ کاکردگی کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں راجکوٹ میں شکت دیدی ہے ۔