پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2021, 1:01 PM | اسپورٹس |

ڈھاکہ ، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان نےبنگلہ دیش  کے خلاف سیریز میں سنسنی خیز مقابلے بعد کلین سوئپ فتح حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش  کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب کپتان بابراعظم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 83 رنز پر اس وقت گری جب محمد رضوان 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

ٹیم کی تیسری وکٹ سرفراز احمد کی تھی جو 6 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔چوتھے آوٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 45 رنز بنا سکے جبکہ افتخار احمد 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے وننگ ہٹ لگا کر میچ ختم کیا۔

اس اے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ڈھاکا میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش  نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔میچ کی پہلی اننگ میں قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔

بنگلہ دیش  کو میچ میں پہلا نقصان نجم الحسن شانتو کی وکٹ کا اٹھانا پڑا تھا،وہ 5 رنز بنا کر دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے۔ میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ عثمان قادر کے حصے میں آئی تھی جب شمیم حسین 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے تھی۔ 

پاکستان کے خلافبنگلہ دیش  کی تیسری وکٹ 80 رنز پر گری تھی جب عثمان قادر نے عفیف الحسن کو آؤٹ کیا تھا۔بنگلہ دیش  کی چوتھی وکٹ محمد نعیم کی تھی وہ 47 رنز بناسکے، وسیم نے ان کا اپنی ہی بال پر کیچ کیا تھا۔

میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ نور الحسن کی تھی انہیں بھی وسیم نے ہی آؤٹ کیا تھا جبکہ اننگ کے آخری اوور میں حارث روف کی بال پر محمد اللّٰہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھا اور آخری بال پر دوسرے رن لینے کی کوشش میں امین الحسن 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تھے۔یوں میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ دھانی اور حارث روف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھا۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے آج اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہنواز دھانی کو انٹرنیشنل کیپ دی۔

ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔جبکہ فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تمل ناڈو نے تیسری بار سیدمشتاق علی ٹرافی کا خطاب جیتا

دھماکہ خیز بلے باز شاہ رخ خان کی 15 گیندوں پر 33 رن کی زبردست اننگ کی بدولت تمل ناڈو نے یہاں پیر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں فائنل مقابلے میں کرناٹک کو چار وکٹ سے شکست دے کر تیسری بار سید مشتاق علی ٹرافی کاخطاب جیت لیا۔

ہندوستان کا کلین سویپ، نیوزی لینڈ کو 3-0 سے دی شکست

کپتان روہت شرما (56) کی شاندار نصف سنچری ، لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل (9 رن پر 3 وکٹ ) اور آل راؤنڈر ہرشل پٹیل (18 اور 26 رن پر دو وکٹ) کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں اتوار کو 73 رن سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر لیا۔