پاکستان: بجٹ کا عام آدمی کی زندگی سے تعلق نظر نہیں آتا: مبصرین

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 14th June 2020, 7:24 PM | عالمی خبریں |

 کراچی، 14/جون (آئی این ایس انڈیا) ایک جانب جہاں وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں اپنی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کے متوازن ہونے پر دلائل دیے ہیں تو وہیں متعدد معاشی ماہرین اور تاجر اسے اعداد و شمار کا روایتی گورکھ دھندا اور بجٹ کو عوامی مسائل کے حل سے کوسوں دور قرار دے رہے ہیں۔ معاشی تجزیہ کار اور کالم نگار ڈاکٹر فرخ سلیم نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کی بجٹ تقریر کو ایک حقیقت اور سو افسانے سے تعبیر کیا ہے۔ فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ حماد اظہر نے گزشتہ حکومتوں کی تباہ کن معاشی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے چار شعبوں کی نشاندہی کی تھی جن میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، معیشت کو چلانے کے لیے بے پناہ قرضوں کا حصول، بجٹ خسارہ اور گردشی قرضوں کا بڑھتا ہوا حجم شامل تھا۔ تاہم فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے علاوہ دیگر تینوں شعبوں میں مسلسل تباہی کے اثرات اب بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تقریبا دو سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 ارب ڈالرز سے کم کرکے 3 ارب ڈالرز تک کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے تاہم قرضوں کے حصول میں صورت حال مزید گھمبیر شکل اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تھی تو پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 30 ہزار ارب روپے تھا جو محض دو سال میں بڑھ کر 43 ہزار ارب روپے تک جاپہنچا ہے۔ ان کے مطابق اسی طرح 2013 میں پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی تو ملکی قرضوں کا کل بوجھ 6 ہزار ارب روپے تھا۔ جو مسلم لیگ (ن) کے پانچ سال میں 16 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا تھا۔ اس شرح سے پیپلز پارٹی کی حکومت 5 ارب روپے روزانہ، نواشریف حکومت 8 ارب روپے روزانہ جب کہ تحریک انصاف کی حکومت روزانہ 18 ارب روپے کے نئے قرضے حاصل کر رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صورت حال کس جانب گامزن ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔