پاکستانی بلے بازاحمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ میں فیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2018, 10:30 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) متنازعہ پاکستانی اوپنر احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے ہیں جس کے بعد ان پر تین ماہ کی پابندی لگ سکتی ہے ۔اگرچہ پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرکاری طور پر شہزاد کے نام کا انکشاف نہیں کیاہے ۔شہزاد کو پہلے بھی ان کے رویے کی وجہ سے سلیکٹرز نے ٹیم میں کئی بار نظر انداز کیا ہے لیکن میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی خبر ہے ۔پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق بلے باز کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔19 اپریل سے یکم مئی تک چلے پانچ ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران شہزاد کا نمونہ لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک سیزن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا ،پاکستانی کرکٹ کے پاس دوسرا سیمپل ٹیسٹ کرانے کا آپشن موجود ہے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے ، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے ۔پاکستان کی سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے اس بات کا انکشاف کیا کہ احمد شہزاد پر ممنوعہ قوت بخش ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوگیا ہے اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت پر غور نہیں کیا جائے گا۔احمد شہزاد کی جگہ محمد حفیظ اور شان مسعود پاکستانی ٹیم میں شمولیت کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کے بارے میں کارروائی کا تعین ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کرے گی۔ احمد شہزاد نے گزشتہ ہفتے اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 14اور24رنز بنائے تھے ۔چھبیس سالہ احمد شہزاد پاکستان کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، ان سے قبل شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمٰن، رضا حسن اور کئی کرکٹرز کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں، وہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پی سی بی میڈیکل پینل، قومی سلیکشن کمیٹی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں رپورٹ لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ، عماد وسیم اور رومان رئیس کی فٹنس کو جانچنے کے لیے انہیں لاہور طلب کیا گیا ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹرینرز اور فزیو کی موجودگی میں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔بابراعظم کی زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہے جبکہ و ہ ون ڈے میچوں تک فٹ ہوجائیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...