ہند۔پاک کشیدگی کے درمیان کچھ سرحد سے مشتبہ پاکستانی گرفتار
کچھ، ، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہند۔پاک کے درمیان چل رہے کشیدگی کے دوران گجرات میں بی ایس ایف نے کچھ بارڈر سے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے،اب اس سے بی ایس ایف اور سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔افسر اس سے ہندوسان میں دراندازی کرنے کا مقصد جاننا چاہتے ہیں۔بی ایس ایف نے مشتبہ پاکستانی شہری کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کچھ کے کھاوڑا میں پلرنمبر 1050 کے قریب دکھائی دیا،یہ وہ علاقہ ہے، جہاں پرفینسنگ نہیں ہے۔اسی وجہ سے مشتبہ شہری وہیں سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔بی ایس ایف اسے گرفتار کر اپنی پوسٹ پر لے گئی،وہاں اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اطلاع ملنے پر بی ایس ایف سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران بھی وہاں پہنچ گئے،اب اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے،اگرچہ اب تک یہ پتہ نہیں چلا کہ اس مشتبہ کے پاس سے کچھ ملا ہے یا نہیں۔